کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ واقعہ میں اہم پیشرفت ,3 مشتبہ افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
لوئرڈیر(نیوزڈیسک)پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لوئر دیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کی گرفتاری تفتیش کے اہم مرحلے کا حصہ ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ شواہد جمع کر لیے ہیں اور واقعے کے محرکات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
نسیم شاہ کے خاندان نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ملزمان کو جلد قرارِ واقعی سزا دی جائے گی۔
دوسری جانب کرکٹ شائقین نے بھی سوشل میڈیا پر نسیم شاہ اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ پولیس کے مطابق 10 نومبر کی رات تقریباً ایک بج کر 45 منٹ پر نامعلوم افراد نے نسیم شاہ کی رہائش گاہ کے مرکزی دروازے پر فائرنگ کی تھی۔
فائرنگ سے دروازوں، دیواروں اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حملہ آور فائرنگ کے فوراً بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ہائی وے پیٹرولنگ کی کارروائی، مسافر بس کی تلاشی کے دوران ملزم گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ سمارٹ سرویلنس سسٹم (S4) کے ذریعے کمانڈ اینڈ کنٹرول CPO سندھ کراچی سے جاری کردہ اسٹولین الرٹ پر سندھ پولیس ھائی وے پیٹرولنگ کی کاروائی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی عامر فاروقی کے خصوصی احکامات اور ایس ایس پی عطا محمد نظامانی کی خاص ہدایات پر سندھ ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کی ٹنڈو جام ٹول پلازہ پر کارروائی گاڑی نمبر AFR-2025 YUTONGE BUS کو انچارج ھیڈ کانسٹیبل شوکت علی نے اپنے اسٹاف کہ ہمراہ گاڑی نمبر AFR-2025 nil YUTONGE BUS کو اکرو ٹول پلازہ پر روکا جس میں سوار ملزمان کی شناخت کلیم اللہ ولد شاھزمان رہائشی ضلع باجوڑ کہ نام سے ہوئی جس پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان بمعہ YUTONGE BUS پولیس اسٹیشن A-Section جامشورو کہ ASI قربان علی پنھور کہ حوالے کیا جبکہ دوسری کارروائی ٹنڈو جام ٹول پلازہ پر کارروائی کرتے ہوئے AFR-2025 ویگو روکا جس میں سوار ملزم کی شناخت محمد وسیم ولد محمد سلیم کے نام سے ہوئی جس کو بروقت ویگو گاڑی سمیت تھانہ راہوکی پولیس کے حوالے کیا گیا اس کے علاؤہ ہائی وے پٹرولنگ سندھ پولیس نے تیسری کاروائی N5 ٹول پلازہ پر کرتے ہوئے AFR-2025 کار سمیت ملزم مہر اللہ کو گرفتار کرتے ہوئے گرفتار ملزم کو کار سمیت تھانہ بی سیکشن جامشورو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔