صحافی پیوش مشرا یہ بھی بتاتے ہیں کہ کئی بی جے پی کارکنان نے ایسا کیا ہے، جسکی جانکاری اس بی جے پی کارکن نے ہی دی، جسکی روداد وہ بیان کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار میں اسمبلی انتخاب کا نتیجہ برآمد ہونے کے بعد، اب اس پر تجزیہ کا دور شروع ہو چکا ہے۔ کئی لوگ ایسے ہیں، جو "این ڈی اے" کے حق میں آئے حیرت انگیز ریزلٹ کو شبہات کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ "عظیم اتحاد" کی پارٹیوں نے تو بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر بے ضابطگی کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ اس درمیان کانگریس نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک ایسی ویڈیو شیئر کی ہے، جس نے بہار اسمبلی انتخاب میں "ووٹ چوری" کا ایک نیا ثبوت پیش کیا ہے۔

یہ ویڈیو مشہور صحافی پیوش مشرا کی ہے، جو "آج تک ریڈیو" کے پروگرام "رپورٹرس آف ایئر" پر ایک بی جے پی کارکن سے ہوئی اپنی گفتگو سامنے رکھ رہے تھے۔ اس میں پیوش مشرا بتاتے ہیں کہ بی جے پی دفتر میں جب وہ موجود تھے تو پارٹی کے ایک کارکن نے انہیں 2-2 جگہ ووٹ ڈالنے کی سچائی بتائی۔ بی جے پی کارکن نے یہ بھی بتایا کہ ایک جگہ ووٹ ڈالنے کے بعد اس نے کس طرح اپنی انگلی سے نیلی سیاہی کو پوری طرح مٹا دیا اور پھر دوسری جگہ پہنچ کر پھر سے ووٹ ڈالا۔ کانگریس نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سنیے، کیسے بی جے پی کارکنان کھلے عام 2-2 ووٹ ڈال رہے تھے، یہ ہے بہار انتخاب میں ووٹ چوری کی حقیقت ہے۔

اس ویڈیو میں صحافی پیوش مشرا کہتے ہیں کہ جب ہم لوگ آج (ووٹ شماری کے دن) بی جے پی دفتر میں تھے، وہاں سے ہم لوگ لگاتار رجحانات کے بارے میں رپورٹ کر رہے تھے، ہر طرح کی سرگرمیوں کی جانکاری حاصل کر رہے تھے، تو ایک بی جے پی کارکن آتا ہے اور مجھ سے کہتا ہے، بھیا، ہم آپ کو "رپورٹرس آف ایئر" میں دیکھے ہیں۔ اسی طرح ہم لوگوں کی بات چیت شروع ہوئی۔ اچانک وہ بولا، ارے بھیا ہم 2 جگہ ووٹ ڈالے ہیں۔ پیوش آگے کہتے ہیں "میں نے پوچھا، کیسے؟ وہ کہنے لگا، ہمارا ایک ووٹ پٹنہ میں تھا، ہمارے ایک آدھار کارڈ پر 2-2 جگہ پرچی آ گیا۔ ایک پٹنہ میں جو ہمارا گھر ہے، وہاں آ گیا۔ دوسرا جو ہمارا گاؤں میں گھر ہے، وہاں بھی پرچی آ گیا"۔

پیوش مشرا نے بی جے پی کارکن کے ذریعہ 2 جگہ ووٹ دئے جانے کی روداد بہت واضح انداز میں لوگوں کے سامنے رکھی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ (بی جے پی کارکن) بولا کہ ہم پھٹا پھٹ صبح 8.

15 بجے تک (پٹنہ کے ووٹنگ سنٹر) پہنچ کر کمل کا نشان دیکھا اور پھٹاک سے بٹن دبایا اور بھاگے وہاں سے۔ بھاگ کر 5 کلو میٹر دور ہمارا گاؤں ہے، وہاں پہنچے۔ وہاں امی سے ملے، انہوں نے کہا بیٹا تمھارا پرچی آیا ہوا ہے۔ وہ پرچی لے کر بھاگے سونپور میں، وہاں پر جو ووٹنگ سنٹر ہے، وہاں گئے اور وہاں پر بھی ووٹ ڈالا۔ پیوش اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہتے ہیں "میں نے پوچھا کہ ایک بات بتاؤ۔ پہلی بار جب ووٹ ڈالا تو ضرور تمھاری انگلی پر سیاہی لگی ہوئی ہوگی، دیکھا نہیں کسی نے، روکا نہیں تمھیں؟ وہ بولا، دیکھتا کیسے، پہچانتا کیسے، ہم تو مٹا دیے تھے"۔

پیوش مشرا نے اس کے بعد یہ جانکاری بھی دی کہ بی جے پی کارکن نے انگلی پر موجود نیلی سیاہی کے نشان کس طرح مٹائے۔ پیوش کہتے ہیں "میں نے پوچھا، کیسے مٹائے؟ وہ بولا، ارے بھیا، بہت آسان ہے۔ لوگ پانی سے مٹاتا ہے، صابن سے مٹاتا ہے، ہم مٹائے ہیں پپیتا کا پتّہ توڑ کر، اُس میں سے جو دودھ نکلتا ہے، اس کو ہاتھ پر رگڑے... اور پھر اتنا زور سے رگڑتے رہے، رگڑتے رہے کہ نیلا سیاہی مٹ گیا۔ اس انکشاف پر پیوش حیران ہو گئے"۔ پھر وہ کہتے ہیں "میں نے پوچھا کہ اُس میں ہلکا نیلاپن بھی نہیں بچا، کچھ بھی نظر نہیں آ رہا تھا؟ جواب ملا، بالکل نہیں"۔

اس انکشاف کے بعد پیوش مشرا نے عوام کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن سے بھی اس معاملے میں بیداری کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ سبھی ناظرین یہ جان لیں اور الیکشن کمیشن بھی یہ جانے کہ بہار میں کئی لوگوں نے پپیتے کا پتّہ توڑنے کے بعد جو سفید رنگ کا پانی نکلتا ہے، جسے دودھ کہا جاتا ہے، اس کا استعمال کر کے انگلی پر لگی سیاہی کو مٹایا ہے۔ پیوش مشرا یہ بھی بتاتے ہیں کہ کئی بی جے پی کارکنان نے ایسا کیا ہے، جس کی جانکاری اس بی جے پی کارکن نے ہی دی، جس کی روداد وہ بیان کر رہے ہیں۔ ویڈیو کے آخر میں پیوش کہتے ہیں "آپ سمجھ سکتے ہیں کہ کس طرح سے یہاں پر (بہار میں) جھمیلا ہوا، اور ایک آدمی نے 2-2 جگہ ووٹ ڈالے"۔

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بی جے پی کارکن نے میں نے پوچھا کہتے ہیں رہے تھے ہیں کہ کیا ہے کے بعد

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف