نصیرآباد(نیوزڈیسک) نوتال تھانہ کی حدودربیع کینال میں ریلوے پٹری پر دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق جعفرایکسپریس ٹرین گزرنے کے چند منٹ بعد دھماکا ہوا، خوش قسمتی سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دھماکے سے ریلوے پٹری کونقصان پہنچا۔

قبل ازیں کوٹلی آزاد کشمیر کے علاقے تتہ پانی تھانہ سٹی کی حدود میں تتہ پانی بائی پاس روڈ پر سکریپ کے گودام میں دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اسپتال حکام کے مطابق زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حیدرآباد: آتشبازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکا، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

حیدرآباد کے  علاقے لطیف آباد میں آتش بازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق خوفناک دھماکے حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد کے لغاری گوٹھ میں آتشبازی کے کارخانے میں ہوئے۔

دھماکے سے کارخانہ مکمل تباہ ہوگیا جب کہ خوفناک آگ بھڑک اٹھی، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد فیکٹری دھماکے کا نوٹس لیا اور کہا کہ زخمی مزدوروں کو فوری اور بہترین طبی امداد دی جائے۔

ترجمان  کے مطابق وزیر اعلیٰ نے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی، کمشنر و ڈی سی حیدرآباد سے فوری حقائق نامہ طلب کرتے ہوئے فیکٹری میں حفاظتی انتظامات کا مکمل آڈٹ کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، مزدوروں کے تحفظ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ مرادجمالی میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ؛ جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی
  • سری نگر میں پولیس اسٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا‘ 9 افراد ہلاک‘ 32 زخمی
  • سری نگر: پولیس اسٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا، 9 افراد ہلاک 27 زخمی
  • حیدرآباد میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکا؛ 5افراد جاں بحق
  • حیدرآباد: آتشبازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکا، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • حیدرآباد میں پٹاخوں کے کارخانے میں زوردار دھماکا
  •  سری نگر : پولیس سٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا، 9 افراد ہلاک، 27 زخمی
  • سری نگر: پولیس اسٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا، 7 افراد ہلاک، 27 زخمی
  • سری نگر پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 9 افراد ہلاک