حیدرآباد: آتشبازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکا، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں آتش بازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق خوفناک دھماکے حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد کے لغاری گوٹھ میں آتشبازی کے کارخانے میں ہوئے۔
دھماکے سے کارخانہ مکمل تباہ ہوگیا جب کہ خوفناک آگ بھڑک اٹھی، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد فیکٹری دھماکے کا نوٹس لیا اور کہا کہ زخمی مزدوروں کو فوری اور بہترین طبی امداد دی جائے۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی، کمشنر و ڈی سی حیدرآباد سے فوری حقائق نامہ طلب کرتے ہوئے فیکٹری میں حفاظتی انتظامات کا مکمل آڈٹ کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، مزدوروں کے تحفظ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حیدرآباد: پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
اسکرین گریب : جیو نیوزحیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اور پولیس اہلکار موقع پر موجود ہیں، دھماکے کے بعد عمارت میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر ایک گھر میں پٹاخے بنانے کی فیکٹری بنائی گئی تھی، پٹاخے ایک کمرے میں بنائے جا رہے تھے، جو تباہ ہو گیا ہے۔