عوامی ایکشن کمیٹی کا سپریم اپیلیٹ کورٹ کے چیف جج کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما نصرت حسین، شاکر قراقرمی اور میر بابر کی گرفتاری، شبیر مایار کی نظر بندی اور نمبردار جاوید کے قتل کے خلاف 21 نومبر بروز جمعہ پورے جی بی بالخصوص گھڑی باغ گلگت میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں احسان علی ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی عہدیداران کے علاوہ ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان میں غیر قانونی طور پر آئین اور گورننس آرڈر سے متصادم جج کی تعیناتی پر شدید غم و غصّے کا اظہار کیا گیا اور اس فیصلے کو آئین اور قانون کی دھجیاں اڑانے سے تعبیر کرتے ہوئے فیصلے کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما نصرت حسین، شاکر قراقرمی اور میر بابر کی گرفتاری، شبیر مایار کی نظر بندی اور نمبردار جاوید کے قتل کے خلاف 21 نومبر بروز جمعہ پورے جی بی بالخصوص گھڑی باغ گلگت میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان اسمبلی کے لئے انتخابات میں ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے حصہ نہ لینے پر اتفاق ہوا، البتہ تمام عہدیداران کو یہ حق حاصل ہوگی کہ وہ اپنی پارٹی یا الائنس کی شکل میں انتخابات میں حصہ لیں جس کی اخلاقی سپورٹ کی جائے گی۔ اجلاس کے آخر میں گلگت بلتستان سطح پر جلد از جلد یوتھ کنونشن بلانے پر اتفاق ہوا اور اس سلسلے میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو جلد از جلد تاریخ کا اعلان کرے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان اجلاس میں کرنے کا کیا گیا
پڑھیں:
گلگت بلتستان اور چینی کمپنیوں کے مابین چار اہم منصوبے شروع کرنے پر اتفاق
منصوبے کے تحت گلگت میں چینی مصنوعات اور کاشغر میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لیے ڈپارٹمنٹل اسٹورز قائم کیے جائیں گے۔ ابتدائی منصوبے کے تحت گلگت میں 6,000 مربع فٹ پر پائلٹ اسٹور قائم ہوگا جس سے سالانہ 14 سے 18 ملین روپے نیٹکو کو حاصل ہوں گے اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں سرکاری ٹرانسپورٹ کمپنی نیٹکو (NATCO) اور چین کی دو بڑی کمپنیاں Xinjiang Commercial Logistics Group (XCLG) اور Xinlu Transport کے اشتراک سے سرحد پار کاروباری ترقی کے لیے نیٹکو اور چینی اداروں کے مابین چار اہم منصوبے شروع کرنے پر اتفاق کر لیا ہے جن سے سالانہ 70 سے 80 ملین روپے آمدن متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت اور کاشغر میں ڈیپارٹمنٹل سٹورز قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اس منصوبے کے تحت گلگت میں چینی مصنوعات اور کاشغر میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لیے ڈپارٹمنٹل اسٹورز قائم کیے جائیں گے۔ ابتدائی منصوبے کے تحت گلگت میں 6,000 مربع فٹ پر پائلٹ اسٹور قائم ہوگا جس سے سالانہ 14 سے 18 ملین روپے نیٹکو کو حاصل ہوں گے، جب کہ 12 سے 15 افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت سوست، گلگت، اسلام آباد اور چین میں مشترکہ انفراسٹرکچر منصوبے شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے، سوست سے چین تک مسافر اور کارگو ٹرانسپورٹ کے لیے مشترکہ انفراسٹرکچر کی تعمیر تجویز کی گئی ہے۔ اس منصوبے سے نیٹکو کو 10 سے 14 ملین روپے سالانہ منافع متوقع ہے جبکہ کل سرمایہ کاری 250 سے 300 ملین روپے ہو گی۔
چینی سیاحتی کمپنی اور نیٹکو کے اشتراک سے ٹور پیکیجز متعارف کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔ 30 گروپس پر مشتمل سیاحتی پروگراموں سے 40 ملین روپے سالانہ آمدن کا امکان ہے۔ منصوبے میں سوست اور کاشغر میں رہائشی پیکج متعارف کرانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ سیاحوں کے لیے رعایتی ہوٹل پیکیجز متعارف کرانے سے 3 سے 4 ملین روپے سالانہ آمدن متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق ان منصوبوں سے نیٹکو کو نہ صرف منافع بخش آمدن حاصل ہوگی بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، سیاحت کو فروغ ملے گا اور پاک۔چین تجارتی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ ایم ڈی نیٹکو عزیز احمد جمالی کے مطابق معاہدوں سے مستحکم آمدن، اثاثوں کا بہتر استعمال، سیاحتی فروغ، اور بین الاقوامی سروس نیٹ ورک کی توسیع میں مدد ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ جلد دو معاہدے کئے جائیں گے جبکہ دیگر دو معاہدے مذید مشاورت اور جائزے کے بعد کئے جائیں گے۔ نیٹکو اور چینی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری و شراکت داری کے چار معاہدے کرنے کی آج بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں منظوری دی گئی ہے۔