تقریب میں چیف جج سردار محمد شمیم خان، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، چیف جج چیف کورٹ علی بیگ و چیف کورٹ کے دیگر ججز، رجسٹرار سپریم اپیلٹ کورٹ عاقل حسن چوہان، سپریم اپیلیٹ کورٹ کے آفیسران و دیگر عملے نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان انتظامیہ کی جانب سے چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان کی دوسری مدت کے لئے تعیناتی پر اعزازیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اعزازیہ تقریب سرینا ہوٹل گلگت میں ہوئی۔ تقریب میں چیف جج سردار محمد شمیم خان، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، چیف جج چیف کورٹ علی بیگ و چیف کورٹ کے دیگر ججز، رجسٹرار سپریم اپیلٹ کورٹ عاقل حسن چوہان، سپریم اپیلیٹ کورٹ کے آفیسران و دیگر عملے نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف جج سردار محمد شمیم خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر سپریم اپیلٹ کورٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انصاف کی فراہمی کے لئے ماضی کی طرح بھرپور کوشش کرونگا، اللہ نے مجھے دوسرا موقع دیا جس کو میں خلوص نیت سے گلگت بلتستان میں عدلیہ کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنے میں صرف کروں گا۔ انہوں نے سپریم اپیلیٹ کورٹ ملازمین کے جائز مطالبات کے حل کی بھی یقین دہانی کرائی، چیف جج نے انصاف کی فراہمی اور کورٹ کی کامیابی میں انتظامیہ کے تعاون کو بھرپور سراہا۔ تقریب کے موقع پر سپریم اپیلٹ کورٹ کے عہدیداران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس کی کارکردگی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برسوں سے تعطل کا شکار اپگریڈیشن اور ٹائم سکیل ملنے کی وجہ سے ملازمین کی داد رسی ہوئی ہے جو ان کے میرٹ اور انصاف پسند ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان چیف کورٹ کورٹ کے چیف جج

پڑھیں:

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews wetalk بُری خبر آگئی پی ٹی آئی ججز استعفے سپریم کورٹ وی ٹاک وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • 2 سال بعد لکس اسٹائل ایوارڈز تقریب کے انعقاد کا اعلان
  • سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی
  • گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت میں کئی چیلنجز درپیش ہیں، فیض اللہ فراق
  • پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے حلف اٹھا لیا
  • کراچی میں ’’شیولیوشن 2.0 کانفرنس و نمائش ‘‘کا انعقاد
  • گلگت بلتستان اور چینی کمپنیوں کے مابین چار اہم منصوبے شروع کرنے پر اتفاق
  • نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے اتفاق رائے ہو گیا، سرکاری ذرائع کا دعویٰ، اپوزیشن لیڈر کی تردید
  • حیدرآباد،بریسٹ کینسر آگاہی مہم کی اختتامی تقریب کا انعقاد
  • گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کا معاملہ، اسلام آباد میں کل اہم اجلاس ہو گا