برٹش ہائی کمیشن ، شاہ چارلس کی یوم پیدائش تقریب، وزیراعظم کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے یوم پیدائش کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کیا۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے لیے یہ سال اہم رہا، ایئر سیفٹی پابندی ختم ہونے پر 5 سال بعد پاکستان کی قومی ایئر لائن کی مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز بحال ہوئی۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ نے طلبا اور ورکرز کے لیے ای ویزا سہولت متعارف کرائی، سفر مزیدآسان ہوا، دوطرفہ تجارت 2025 میں 5.
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ نے سیلاب متاثرین کی بحالی میں پاکستان کی مدد جاری رکھی، یوکے پاکستان ٹریڈ ڈائیلاگ سے خدمات اور جدت کے شعبوں میں نئے مواقع پیدا ہوئے۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، ویلز اور ناردرن آئر لینڈ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تقریب میں پاکستانی ملٹری بینڈ کے بگ پائپرز اور گلوکارہ ماریا انیرا کی خصوصی پرفارمنس شامل تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: برطانوی ہائی کمیشن
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔