اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس و دیگر ججز کا پمز کا دورہ، زخمیوں کی عیادت
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا دیگر ججزکے ہمراہ پمز ہسپتال میں زیر سماعت جوڈیشل کمپلیکس واقعہ کے زخمیوں کی عیادت اور شہید وکیل زبیر اسلم گھمن کے گھر جا کر تعزیت کا اظہارکیا۔ گذشتہ روز چیف جسٹس سردارمحمد سرفراز ڈوگر نے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم خان کے ہمراہ پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور خودکش حملہ میں زخمیوں کی عیادت کی۔ چیف جسٹس نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی، دریں اثناء کچہری دھماکے کے بعد دوسرے روز بھی عدالتوں میں ہڑتال رہی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں وکلاء کی اکثریت پیش نہ ہوئی۔ ہائی کورٹ کے4 ججز نے صرف ضمانت اور ارجنٹ کیسز سنے جبکہ چاروں ججز نے ریگولر اور سپلیمنٹری کیسز کی کازلسٹ منسوخ کر دی۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر ، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس راجہ انعام امین منہاس اور جسٹس محمد آصف نے صرف ارجنٹ کیسز کی سماعت کی۔ سوگ اور ہڑتال کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکلاء کم تعداد میں پیش ہوئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائی ہائی کورٹ زخمیوں کی چیف جسٹس
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ: سی ڈی اے تحلیل کرنے کا حکم، ڈویژن بنچ نے معطل کردیا
اسلام آباد(وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد ارباب طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا سنگل بنچ کا آرڈر معطل کر دیا۔ عدالت نے استفسار کیاکہ جس کیس میں سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا آرڈر جاری ہوا اس میں استدعا کیا تھی؟، جس پر فریقین کے وکلاء نے کہاکہ ہماری درخواست میں رائٹ آف وے چارجز ختم کرنے کی استدعا گئی تھی، عدالت نے استفسار کیاکہ کیا آپ سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کے فیصلے کا دفاع کریں گے؟، جس پر وکلاء نے کہاکہ نہ ہماری استدعا تھی کہ سی ڈی اے کو تحلیل کریں، نہ اس فیصلے کا دفاع کریں گے۔ عدالت نے بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا آرڈر جاری کیا تھا۔