دہشت گردی امن کیلئے بڑا خطرہ، قوم، افواج متحد: شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے برطانوی شاہ چارلس سوم کی سالگرہ تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ شاہ چارلس سوم عوامی خدمت اور عالمی شعور کی علامت ہیں۔ سالگرہ کی تقریب میں شرکت باعث اعزاز ہے۔ شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ برطانوی تعاون سے تعلیم، صحت اور ہنرمندی کے تاریخی منصوبے مکمل کئے۔ دہشتگردی دنیا کے امن کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ دہشتگردی کے خلاف مسلح افواج اور قوم متحد ہے۔ وزیراعظم نے شاہ چارلس سوم اور ملکہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کمشنر جین میریٹ کے کردار سے پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں بحال ہوئیں۔ 20 لاکھ پاکستانی نژاد شہری مختلف برطانوی شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شاہ چارلس
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔