data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان نے بوڑیوال روڈ پر سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ گیس سہولت سے سب سے زیادہ آسانی گھریلو خواتین کو حاصل ہوگی، حکومت نے توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے قطر سے لیکوئیفائیڈ گیس کا معاہدہ بھی کیا ہے۔

تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ پاکستان میں گیس کے ذخائر کم ہوتے جا رہے ہیں جس کے باعث برسوں تک کنکشنز پر پابندی رہی، تاہم امید ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب ملک میں نئے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوں گے۔

 رانا ثناء اللہ نے اپنے خلاف سابق حکومت کے مقدمے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص دوسروں کے لیے گڑھا کھودتا ہے، خود اس میں گرتا ہے، پچھلی حکومت نے ان پر 15 کلو ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ قائم کیا تھا، مگر اللہ نے انہیں سرخرو کیا، وہ لوگ جو اس جھوٹے کیس کو درست کہتے تھے، آج معافیوں پر آ گئے ہیں، کیونکہ اللّٰہ کا نظام بے مثال ہے؛ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔

سینیٹر نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کرپشن ختم کرنے کا نعرہ لگایا لیکن عملی طور پر کچھ نہ کر سکے، بلکہ کرپشن کے خاتمے کے نام پر فرح گوگی اور پنکی پیرنی جیسے کردار سامنے آئے۔

 انہوں نے کہا کہ “معرکۂ حق” کی کامیابی کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف مضبوط ہوا اور ملک کو عزت ملی، جس کے مثبت اثرات معاشی حالات پر بھی پڑیں گے، پاکستان کا عالمی فورمز پر بڑھتا ہوا اعتماد بھارت کے لیے رسوائی کا باعث بنا،  پاکستانی قوم سعودی عرب کی سرزمین کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہے۔

مہنگائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ مہنگائی حکومت کی پیدا کردہ نہیں، وہ امید کرتے ہیں کہ یہ سال خیر و عافیت سے گزرے اور حکومت عوامی ریلیف میں کامیاب ہو، آئی ایم ایف پروگرام اپنے آخری مراحل میں ہے اور حکومت کی خواہش تھی کہ عوام کو سبسڈی دی جائے، مگر آئی ایم ایف نے اس کی اجازت نہیں دی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

پنک بس کے نئے روٹ کا آغاز، سندھ حکومت نے کراچی کی خواتین کو خوشخبری سنا دی

کراچی کی خواتین کے لیے سندھ حکومت نے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا۔

سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق شہر میں پنک بس سروس کا نیا روٹ شروع کیا جا رہا ہے، جو 17 نومبر 2025 سے فعال ہوگا۔ یہ روٹ عبداللہ چوک سے نمائش تک مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: طالبات اور خواتین کے لیے پنک بسیں کہاں سے حاصل کی گئی ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں یہ خواتین کے لیے مختص بسیں دن کے 3 اوقات میں چلیں گی۔

’صبح 8 سے 9 بجے، دوپہر ایک سے 2 بجے اور شام 5 سے 7 بجے۔ اس سروس میں سفر کرنے والی خواتین کے لیے آرام دہ ماحول، بہتر انتظام اور تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گی۔‘

شرجیل میمن نے وضاحت کی کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں خواتین کو روزانہ سفر کے دوران جن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، نئی سروس ان مشکلات کو کم کرنے کا ذریعہ بنے گی۔ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ خواتین بااعتماد طریقے سے اپنی تعلیم، ملازمت اور روزمرہ کام نمٹا سکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بسوں میں سیکیورٹی کارکن، ٹریکنگ سسٹم اور تربیت یافتہ عملہ موجود ہوگا جبکہ مستقبل میں اس سروس کو مزید علاقوں تک پھیلانے کا ارادہ بھی ہے۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان: خواتین کے لیے پنک بس سروس میں مفت سفر ختم، اب کرایہ دینا پڑے گا

ان کے مطابق یہ منصوبہ خواتین کے لیے زیادہ محفوظ شہری ماحول کی طرف اہم قدم ہے اور صوبائی حکومت آئندہ بھی خواتین کی سہولت کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پنک بس سروس خوشخبری سندھ حکومت کراچی خواتین وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • حکومت چاہتی ہے کہ مہنگائی کم کی جائے لیکن آئی ایم ایف نے اجازت نہیں دی، رانا ثنا اللہ
  • مہنگائی حکومت کی پیدا کردہ نہیں، آئی ایم ایف پروگرام ختم ہوتے ہی ریلیف ملے گا، رانا ثنااللہ
  • پنک بس کے نئے روٹ کا آغاز، سندھ حکومت نے کراچی کی خواتین کو خوشخبری سنا دی
  • ججز کی ٹرانسفر میں حکومت یا کابینہ کا  کوئی عمل دخل نہیں ہوگا: رانا ثناء
  • افغانستان پیار کی زبان نہیں سمجھتا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کریں گے، رانا ثنااللہ
  • ملک کا سودی نظام اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، حافظ نعیم الرحمن
  • مستعفی ججز سیاسی و ذاتی مفادات کیلئے کوششیں کرتے رہے ہیں، رانا ثناء اللّٰہ
  • مستعفی ججز اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کے لیے کوششیں کرتے رہے ہیں، رانا ثنا اللہ
  • آئینی عدالت کے ججوں کے انٹرویو کمشن کرے گا، پہلی تعیناتی وزیراعظم کی ایڈوائس پر ہوگی: رانا ثناء