data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جدہ میں سماجی رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام مطعم و مطبخ مکملہ میں ایک اہم فکری و سماجی نشست منعقد ہوئی جس کا عنوان تھا ” سوشل میڈیا پر جھوٹی خبر پھیلانے والا سچا نہیں ہو سکتا” اس پروگرام کا مقصد عوام میں یہ شعور پیدا کرنا تھا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو بغیر تحقیق کے آگے بڑھانا معاشرتی بگاڑ، بداعتمادی اور فتنہ کا سبب بن سکتا ہے۔ نشست صدارت معروف سماجی و کارورباری شخصیت راجہ ریاض نے ۔ جبکہ سعودی عرب سے شائع ہونے والے پہلے اردو روزنامہ سابق “اردو نیوز” کے سیننئر صحافی عبدالستار نظر حجازی مہمانِ خصوصی تھے۔ محفل میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے دانشوروں، طلبہ اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس نے اورمیڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ شرکاء نے کہا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں خبر کی رفتار سچائی سے زیادہ تیز ہو گئی ہے، اور اکثر اوقات جھوٹے یا غیر مصدقہ پیغامات لوگوں کی عزت، معاشرتی ہم آہنگی اور قومی مفاد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ پروگرام کے دوران مقررین نے قرآن و سنت کی روشنی میں بھی وضاحت کی کہ جھوٹ اور بہتان سے بچنا ایک مسلمان کی بنیادی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ ایک شریک محفل نے کہا جو شخص تحقیق کے بغیر بات کو آگے بڑھاتا ہے، وہ دراصل جھوٹ کے پھیلاؤ کا حصہ بن جاتا ہے۔ اس موقع پر شرکاء زوردیا کہ وہ سوشل میڈیا پر کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے پہلے اس کے ماخذ اور سچائی کی جانچ ضرور کریں گے، تاکہ معاشرے میں غلط فہمیاں اور نفرتیں پیدا نہ ہوں۔ نشست کے اختتام پرصدرمحفل نے شرکاء کے توسط سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا کو مثبت اور تعمیری مقصد کے لیے استعمال کیا جائے اور “پہلے تحقیق، پھر تشہیر” کے اصول کو ہمیشہ یاد رکھا جائے۔ تقریب کا اختتام معروف سماجی رہنما نوید صاحب کے دعائیہ کلمات پر ہوا۔

مسرت خلیل گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر

پڑھیں:

ڈاکٹر نبیہا علی خان کا نکاح ,تقریب میں سادگی مگر کروڑوں کے زیورات نے سب کو حیران کر دیا

کلینیکل سائیکولوجسٹ، سابق نیوز اینکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نبیہا نے اپنے قریبی دوست حارث کھوکھر سے نکاح کیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ڈاکٹر نبیہا کے نکاح کی تقریب مولانا طارق جمیل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جہاں مولانا نے خود نکاح پڑھایا۔ اس موقع پر تقریب میں محدود مہمان شریک ہوئے جن میں فرح اقرار اور دیگر معروف شخصیات بھی شامل تھیں۔ڈاکٹر نبیہا نے آف وائٹ رنگ کا سادہ مگر پروقار عروسی لباس زیب تن کیا، جبکہ ان کے ہمسفر حارث کھوکھر نے بھی اسی رنگ کی شیروانی پہن کر ہم آہنگی برقرار رکھی۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نبیہا نے ایک کروڑ روپے مالیت کے قیمتی زیورات پہنے، جبکہ ان کا لباس معروف ڈیزائنر حنا سلمان کا تیار کردہ تھا، جس کی قیمت بھی تقریباً ایک کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ڈاکٹر نبیہا کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے معلوم نہیں تھا کہ مولانا طارق جمیل نکاح پڑھائیں گے، یہ فیصلہ خود مولانا کی جانب سے دو روز قبل کیا گیا جس پر وہ بےحد خوش ہوئیں۔سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کو نئی زندگی کی شروعات پر دعاؤں اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈنمارک میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
  • ذہن بدل لیا، سیاست سے دور رہنا چاہتا ہوں: شاہد خان آفریدی
  • 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی
  • ڈنمارک : بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا اعلان
  • ڈنمارک نے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی
  • غزہ کا ’ننھا ظہران ممدانی‘، سوشل میڈیا پر چھا گیا، ویڈیو وائرل  
  • ڈاکٹر نبیہا علی خان کا نکاح ,تقریب میں سادگی مگر کروڑوں کے زیورات نے سب کو حیران کر دیا
  • ظہران ممدانی کی جنید خان سے حیران کن مشابہت، سوشل میڈیا پر چرچا