data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پہلی بار امریکا نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی، چین کا سخت ردعمل آگیا۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی اسلحہ کی فروخت چین کی خودمختاری اور سلامتی کیلئے خطرہ ہے، تائیوان 330 ملین ڈالر کے معاہدے کے تحت ایف16، سی130 کے پُرزے خریدےگا۔

چین کی جانب سے امریکی اسلحے کی فروخت کی سخت مخالفت سامنے آئی ہے جبکہ چین نے واشنگٹن کو بھی خبردار کردیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا باضابطہ طور پر ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے، امریکا تائیوان کی فوجی تیاری کو مضبوط کرنے کا وعدہ بھی کرتا ہے۔

خیال رہے کہ ستمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات سے پہلے 400 ملین ڈالرز کا معاہدہ روک دیا تھا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سفیر پاکستان کی رکن کانگریس جان لارسن سے ملاقات، تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم

امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے رکن کانگریس جان لارسن سے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود منافع بخش کاروباری مواقع سے استفادہ کیا جائے۔ پاک امریکہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سفیر  پاکستان  نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تعلقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ وسیع تر دنیا کے لیے مسلسل اہم ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے پاکستان کے  مثبت  معاشی اشاریوں  کو اجاگر کیا  جن میں  ایک ہندسے پر مشتمل  افراط زر، تینوں بڑی عالمی  ایجنسیوں کی جانب سے  ملک کی  کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا  جانا اور آئی ایم ایف  کے ساتھ پروگرام  شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعاون کے شعبوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، امریکی زرعی برآمدات میں اضافہ، توانائی اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے سرمایہ کاری شامل ہیں۔

دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستانی-امریکیوں کو "پاکستان  فار پرافٹ" کے حوالے سے سرکردہ کردار ادا کرنا چاہیے۔ 

سفیر پاکستان کا دورہ کنیکٹیکٹ

اس کے علاوہ امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کنیکٹیکٹ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں سب سے بڑی کاروباری تنظیم  " کنیکٹیکٹ بزنس اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن"   کے سی ای او ، کرس  ڈی پنٹیما اور دیگر اہلکاروں سے ملاقات کی۔ 
  
دوران ملاقات  پاک  امریکا معاشی تعلقات ، پاکستان میں امریکی کمپنیوں کے منافع بخش کاروبار،  پاکستان کا تذویراتی محل وقوع ،   اے آئی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیت اور ملک میں موجود کاروباری مواقعوں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے۔ معاشی بنیادوں پر تذویراتی تعلقات  کا فروغ  دونوں ملکوں کی قیادت کی اولین ترجیح ہے۔

رضوان  سعید شیخ کا کہنا تھا کہ اے آئی، معدنیات اور توانائی کے ترجیحی   شعبہ جات  میں  امریکی سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے لئے نادر مواقع دستیاب ہیں۔

 سفیر پاکستان نے امریکی کاروباری اداروں اور شخصیات کو پاکستانی متعلقہ اداروں سے جوڑنے  اور کاروبار کے قیام کے ضمن میں ہر ممکنہ سہولت کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ سعودی عرب کو ایف-35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے پر غور کر رہے ہیں
  • امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا معافی کے باوجود بی بی سی کے خلاف کیس کا اعلان
  • سفیر پاکستان کی رکن کانگریس جان لارسن سے ملاقات، تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
  • چین نے کشیدگی بڑھنے پر شہریوں کو جاپان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی
  • جاپان تائیوان کے معاملے پر اپنے قول و فعل میں محتاط رہے ، چینی وزارت خارجہ
  • گلگت بلتستان اور چینی کمپنیوں کے مابین چار اہم منصوبے شروع کرنے پر اتفاق
  • امریکا میں شٹ ڈاؤن کا خاتمہ، سینیٹ و ایوان نمائندگان سے بل کی منظوری
  • ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر
  • پاپوش نگرتھانے کا سب انسپکٹر چوری شدہ موبائل کا سرپرست نکلا