امام بارگاہ مسجد الحیدر میں منعقدہ سالانہ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مسلم خواتین پر لازم ہے کہ وہ سیدۂ کائنات (س) کے پاکیزہ اسوۂ حیات کی پیروی کرتے ہوئے حجاب، عفت، عصمت اور طہارت کی حفاظت کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا عالمین کی عورتوں کی سردار ہیں۔ آپ پوری انسانیت خصوصاً صنف نسواں کے لیے اسوۂ حسنہ اور کامل نمونۂ عمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں پنجتنی امام بارگاہ مسجد الحیدر میں منعقدہ سالانہ مجلسِ عزائے سیدۂ کائناتؑ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیدۂ کائنات اپنی سیرت و صورت، گفتار و کردار، اور اخلاق و افعال میں حضور سیدالانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ کی کامل شبیہ تھیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کی رضا کو خدا کی رضا اور آپ کی ناراضگی کو خدا کی ناراضگی قرار دیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا کہ مسلم خواتین پر لازم ہے کہ وہ سیدۂ کائنات (س) کے پاکیزہ اسوۂ حیات کی پیروی کرتے ہوئے حجاب، عفت، عصمت اور طہارت کی حفاظت کریں۔

انہوں نے مغربی ثقافتی یلغار کے نتیجے میں اُبھرنے والی فحاشی، عریانی اور بے حیائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ثقافتی شب خون کا مقابلہ صرف اور صرف اسوۂ فاطمیؑ کو اپنانے سے ممکن ہے۔ مسلم خواتین کی حقیقی آئیڈیل اور رول ماڈل حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی ذاتِ اقدس ہے۔ اس موقع پر عراق کی حالیہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ ڈومکی نے کہا کہ عراقی انتخابات میں امریکہ نواز عناصر کی شکست اور عراق کے محب وطن باکردار، مخلص قیادت کی کامیابی قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو امریکی غلامی سے نجات دلانے کے لیے ایسے افراد کو آگے لانا ضروری ہے جو استعمار کے خلاف مضبوط موقف رکھتے ہوں۔ عراق کے داخلی معاملات میں امریکہ کی مداخلت اور دھمکیاں نہایت افسوسناک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی جیسی حکیم و مدبر قیادت، اور حشد الشعبی جیسے انقلابی اداروں کی موجودگی میں عراق پر امریکی قبضے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔ اس موقع پر مولانا ارشاد علی سولنگی نے بھی مجلس عزاء سے خطاب کیا اور سیدۂ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کے فضائل و مصائب بیان کیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فاطمہ الزہراء ڈومکی نے کہا علامہ مقصود کرتے ہوئے نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی