پاک فوج کا کردار قابل تحسین، قوم متحد رہے، میاں محمدمقصود
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(پ ر)الفا فاؤنڈیشن آف ہیومن رائٹس انٹرنیشنل کے چیئرمین میاں محمد مقصود نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور حفاظت میں پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج نے ہمیشہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو اعلیٰ معیار کے ساتھ انجام دیا ہے اور دشمن کے ہر خطرے کا مؤثر جواب دیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ حالیہ دہشتگردانہ کارروائیاں کسی بھی داخلی مسئلے کا نتیجہ نہیں بلکہ بیرونی سازشوں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد قوم کو خوفزدہ کرنا اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ میاں محمد مقصود نے کہا کہ فتنہ ہندوستان اور فتنہ خوارج کی جڑیں اب اکھڑ چکی ہیں اور ان کی مذموم کارروائیوں سے پاکستانی قوم خوفزدہ نہیں ہوگی۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے متحد رہیں اور ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں اور سازشی عناصر کے خلاف متحدہ قوم ہی کامیاب ہو سکتی ہے اور پاکستان کی ترقی اور استحکام اسی اتحاد میں مضمر ہے۔میاں محمد مقصود نے مزید کہا کہ امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام پاکستانی شہریوں کو اپنے قومی اور شہری فرائض بخوبی ادا کرنے ہوں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں سے خود کو دور رکھیں اور ملک کے قانونی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی صرف فوج یا حکومت کا کام نہیں بلکہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اعمال کے ذریعے ملک کی حفاظت میں حصہ ڈالے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستانی قوم نے ماضی میں ہر مشکل اور چیلنج کا مقابلہ کیا ہے اور موجودہ خطرات کا بھی کامیابی سے مقابلہ کرے گی۔میاں محمد مقصود نے کہا کہ الفا فاؤنڈیشن ہر ممکن وسائل کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کرنے، امن کی تعلیم دینے اور دہشتگردی کے خطرات کے خلاف آگاہی مہمات چلانے کے لیے کام جاری رکھے گی تاکہ پاکستان میں قیام امن کو یقینی بنایا جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میاں محمد مقصود نے کہ پاکستان نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
افغانستان کے پاکستان میں دہشتگردانہ حملے قابل مذمت ہیں، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ کا خطاب میں کہنا تھا کہ اسلام آباد کچہری، کیڈٹ کالج پر حملے کرنیوالوں مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، علم و انصاف پر حملہ کرنیوالے دراصل پاکستان کے روشن مستقبل پر حملہ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے افغانستان کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افعانسان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے، یہ جارحیت نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، بلکہ برادر اسلامی ملک کے وقار کو بھی مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ اسلام آباد کچہری اور وانا کیڈٹ کالج پر حملے کرنیوالوں مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ علم و انصاف پر حملہ کرنیوالے دراصل پاکستان کے روشن مستقبل پر حملہ کر رہے ہیں۔ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور ہمیشہ خطے میں امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کے اصولوں پر کاربند رہا ہے۔ افغان حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے اور ایسے عناصر کی سرکوبی کرے جو دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے اسلام آباد کی کچہری اور جنوبی وزیرستان کے کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے مزید کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائیاں ملک کے امن، قانون اور تعلیم دشمن عناصر کی عکاسی کرتی ہیں۔ بیگناہ شہریوں، وکلاء اور طلبہ کو نشانہ بنانا ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے، جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں، لیکن قوم ان کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
ڈاکٹر راغب نعیمی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سکیورٹی ادارے ملکی سرحدوں کی حفاظت بخوبی جانتے ہیں تاہم پاکستان کی امن کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ افغان حکومت پر دباؤ ڈالے تاکہ ایسے اقدامات روکے جا سکیں جو خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔