پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے لئے نامزد کر دیا۔

اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کی قیادت نے واضح اعلان کیا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج ہی جمع کرائی جائے گی، جبکہ فیصل ممتاز راٹھور کو وزارتِ عظمیٰ کے لیے باضابطہ امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے۔

پارٹی رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس عددی اکثریت موجود ہے اور آزادکشمیر میں حکومت سازی کے لیے مکمل طور پر پوزیشن مضبوط ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پارٹی ہمیشہ آپسی مشاورت کے ساتھ فیصلے کرتی ہے اور اسی مشاورت کے بعد تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آزادکشمیر میں حکومت بنائے گی اور کشمیری عوام کے لیے آسانیاں لانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ”ہم حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں، تعداد مکمل ہے، کسی کی حمایت کی ضرورت نہیں۔“

اس موقع پر پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کو ترجیح دی جبکہ صدر آصف علی زرداری نے ہر فورم پر کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی آواز بلند کی۔

چوہدری یاسین کا مزید کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن بہت مضبوط ہے اور موجودہ سیاسی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزارتِ عظمیٰ کے لیے فیصل ممتاز راٹھور کا نام طے کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ”ہمارے پاس 27 گولڈن نمبر ہیں، اگر مسلم لیگ ن کے ارکان شامل ہو جائیں تو تعداد 40 تک ہو جائے گی۔“

انہوں نے کہا کہ ”پیپلزپارٹی اور کشمیر کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔“

بعدازاں راجہ پرویز اشرف نے فیصل راٹھور کو پڑھا لکھا اور تجربہ کار نوجوان قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کشمیر میں باہمی مشاورت کے ساتھ مسائل حل کرنے نکلے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پہلگام واقعے پر دنیا بھر میں سفارتی محاذ پر بھرپور کردار ادا کیا۔

راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی ”ہم آج ہی تحریک عدم اعتماد لائیں گے اور ووٹنگ پیر کے روز ہوگی۔“

تحریک عدم اعتماد کی منظوری اور امیدوار کے اعلان کے بعد آزادکشمیر میں سیاسی ہلچل مزید تیز ہو گئی ہے، اور اگلے چند دن سیاسی مستقبل کا اہم تعین کریں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: تحریک عدم اعتماد راجہ پرویز اشرف راٹھور کو نے کہا کہ انہوں نے کے لیے گیا ہے

پڑھیں:

وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے پیپلزپارٹی پھر متحرک

—فائل فوٹو

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی پھر متحرک ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اراکین اسمبلی کو فوری مظفرآباد پہچنے کی ہدایت کر دی اور تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر اراکین کے دستخط کروالیے گئے۔

تحریک عدم اعتماد پر نئے قائد ایوان کا نام آخری وقت میں لکھا جائے گا، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین کو پسندیدہ قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے مستعفی ہونے کیلئے شرط عائد کردی: ذرائع

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے قبل ازوقت انتخابات کی شرط پر عدم اعتماد میں حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن عدم اعتماد کی تحریک میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، تحریک عدم اعتماد آج جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان میں آئینی ترمیم کے سبب عدم اعتماد کی تحریک تاخیر کا شکار ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر اسمبلی میں 36 سے زائد اراکین کی حمایت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے جبکہ تحریک عدم اعتماد کے لیے سادہ اکثریت میں 27 ووٹ درکار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی
  • پیپلزپارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کےلئے نامزد کردیا
  • پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی
  • پیپلز پارٹی نے اہم شخصیت کو آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے لیے نامزد کر دیا
  • وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع
  • پیپلزپارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے نامزد کردیا
  • آزاد کشمیر کے نئے نامزد وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے پیپلزپارٹی پھر متحرک