اردن کے شاہ عبد اللہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ عبداللہ کا دورہ دونوں ملکوں کے برسوں پر محیط برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، دورے سے پاکستان اردن تعلقات کی اسٹریٹجک سمت مزید مضبوط ہوگی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران شاہ عبداللہ صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے، ایوان صدر میں شاہ عبداللہ کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اردن کے فرمانروا شاہ عبد اللہ دوم پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ پاکستانی فضائی حدود میں آمد پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاہی طیارے کو حفاظتی حصار فراہم کیا۔ شاہ عبد اللہ کی آمد پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے نور خان ائیربیس پر گرم جوشی سے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزرا، خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شاہ عبداللہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ شاہ عبداللہ ائیرپورٹ سے وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ عبداللہ کا دورہ دونوں ملکوں کے برسوں پر محیط برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، دورے سے پاکستان اردن تعلقات کی اسٹریٹجک سمت مزید مضبوط ہوگی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران شاہ عبداللہ صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے، ایوان صدر میں شاہ عبداللہ کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ عبداللہ
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔