Islam Times:
2026-07-24@01:50:06 GMT

تفتان، کوئٹہ جانیوالے زائرین پاکستان ہاؤس میں پھنس گئے

اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT

تفتان، کوئٹہ جانیوالے زائرین پاکستان ہاؤس میں پھنس گئے

اربعین فاؤنڈیشن پاکستان کے مطابق اس وقت 26 زائرین جو کوئٹہ جانا چاہتے ہیں، پاکستان ہاؤس میں موجود ہیں۔ زائرین کئی روز سے پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ کانوائے لگنے کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران سے پاکستان آنیوالے متعدد زائرین سکیورٹی وجوہات کے باعث تفتان میں پھنس گئے ہیں۔ اربعین فاؤنڈیشن پاکستان کے مطابق اس وقت 26 زائرین جو کوئٹہ جانا چاہتے ہیں، پاکستان ہاؤس میں موجود ہیں۔ زائرین کئی روز سے پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ کانوائے لگنے کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ اربعین فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ جب تک زائرین پاکستان ہاؤس تفتان میں موجود ہیں، انہیں کھانا فراہم کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے حکومت، انتظامیہ اور مقتدر قوتوں سے اپیل کی کہ زائرین کے مسائل پر توجہ دیتے ہوئے انہیں جلد از جلد حل کیا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان ہاؤس

پڑھیں:

مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی

ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار