---فائل فوٹو 

ریاض جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ پاکستان جیولین تھرو کا دستہ ایئر پورٹ پہنچ چکا ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز کو 9 بج کر 25 منٹ پر ٹیک آف کرنا تھا، فلائٹ کا وقت اب دوپہر 12 بج کر 15 منٹ بتایا جا رہا ہے۔

پاکستان کے جیولین تھرو کے دستے اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم، یاسر سلطان اور کوچ سلمان اقبال بٹ نے اسی فلائٹ کے ذریعے ریاض جانا ہے۔

پاکستان جیولین تھرو کا دستہ اور ارشد ندیم ریاض میں جاری  اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں حصہ لیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جیولین تھرو

پڑھیں:

پاکستان کرکٹ ٹیم ایک اور مشکل میں پھنس گئی، جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ ٹیم پر سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 20 فی صد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

آئی سی سی پینل آف میچ ریفریز کے ممبر علی نقوی کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم پر یہ جرمانہ تعین کردہ وقت میں چار اوور کم کرانے کے سبب عائد کیا گیا۔

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق معین وقت میں فی اوور کمی پر میچ فیس کا پانچ فی صد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے جرمانے کو قبول کرنے کی وجہ سے کسی باقاعدہ سماعت کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہی۔

واضح رہے منگل کے روز راولپنڈی میں کھیلے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا 6 رنز سے شکست دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • خستہ حالی کا شکار ہونے والے پنجاب اسٹیڈیم کے ٹارٹن ٹریک کے حصے کو تبدیل کر دیا گیا
  • عاصم منیر 2030 تک فوج کے سربراہ، آرمی، ایئر فورس اور نیوی ترمیمی بلز قومی اسمبلی میں منظور، CICSC کا عہدہ ختم
  • قومی اسمبلی اجلاس؛ پاکستان آرمی ایکٹ اور پاکستان ایئر فورس ایکٹ ترمیمی بل کثرتِ رائے سے منظور
  • پاکستان کرکٹ ٹیم ایک اور مشکل میں پھنس گئی، جرمانہ عائد
  • لاہور سمیت پنجاب کی فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ
  • دبئی نے اڑتی ٹیکسی کا خواب حقیقت بنا دیا، پہلی آزمائشی پرواز کامیاب
  • انتظامی مسائل کے سبب 46 پروازیں تاخیر کا شکار، قومی ایئر کی آج کوئی پرواز منسوخ نہیں
  • پی آئی اے پرواز اسی وقت ریلیز ہوگی جب وہ مکمل طور پر مینٹی ننس شدہ ہو، ایئر کرافٹ انجینئرز
  • کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت بڑے ہوائی اڈوں پرمتعدد پروازیں منسوخ، مسافر پریشان