کراچی : ولیکا میں گودام پر چھاپہ، دو کروڑ روپے مالیت کا 20 ہزار کلو ممنوعہ چائنہ نمک ضبط
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
کراچی:
ایف بی آر کے ماتحت ادارے کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے 20 ہزار کلوگرام چائنہ نمک کی اسمگلنگ ناکام بنادی، نمک کی مالیت دو کروڑ پانچ لاکھ روپے ہے جسے غلط بیانی کرتے ہوئے سٹرک ایسڈ ظاہر کیا گیا تھا۔
ایف بی آر کے مطابق مصدقہ خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او) نے میسرز یونائیٹڈ ٹریڈرز کے شیڈ نمبر 9 پر چھاپہ مارا جہاں سٹرک ایسڈ کے لیبل والے متعدد بیگ برآمد ہوئے۔ ابتدائی جانچ پڑتال سے معلوم ہوا کہ بڑی تعداد میں بیگز کے اندر چائنہ نمک موجود ہے جس کی شناخت اس کی مخصوص خوشبو اور ذائقے سے ہوئی جبکہ کچھ بیگوں میں اصل سٹرک ایسڈ بھی موجود تھا۔
موقع پر موجود نگران نے گڈز ڈیکلریشن نمبر GWRI-HC-1444-10-11-2025 پیش کیا جس میں پوری کھیپ کو ایران سے درآمد شدہ سٹرک ایسڈ ظاہر کیا گیا تھا۔ تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران 25 کلو والے 800 بیگ چائنہ نمک اور 100 بیگ اصل سٹرک ایسڈ برآمد ہوئے اور گڈز ڈیکلریشن غلط ثابت ہوا۔
ایف بی آر کے مطابق ضبط شدہ سامان گودام منتقل کرکے اس کے نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں اور کسٹمز ایکٹ 1969ء کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سٹرک ایسڈ چائنہ نمک
پڑھیں:
ڈی آئی خان: بس سے 91 کروڑ کی آئس برآمد، کسٹمز عملے پر شر پسندوں کا حملہ
—فائل فوٹوپاکستان کسٹمز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مالیت کی منشیات برآمد کی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کی گئی کارروائی میں مسافر بس سے 91 کروڑ روپے مالیت کی 15.2 کلو گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے گوادر: پسنی میں گاڑی سے 54 کلو آئس برآمدایف بی آر کا کہنا ہے کہ منشیات سرکاری گودام میں منتقل کرنے کے دوران کسٹمز کے عملے پر شر پسندوں نے حملہ کیا اور فائرنگ کر دی۔
ایف بی آر نے بتایا ہے کہ کسٹمز کی ٹیم کی بروقت کارروائی سے اہلکار اور ضبط کی گئی منشیات محفوظ رہی۔