کراچی، 20 ہزار کلوگرام اسمگل شدہ مونو سوڈیم گلوٹامیٹ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
برآمد ہونے والے ممنوعہ سوڈیم گلوٹامیٹ کی مالیت 2 کروڑ 5 لاکھ روپے ہے۔ گودام سے صرف اسیٹرک ایسڈ کی ہی 100 بوریاں برآمد ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کراچی میں کارروائی کے دوران گودام سے اسیٹرک ایسڈ کی آڑ میں اسمگل شدہ مونو سوڈیم گلوٹامیٹ برآمد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موصولہ خفیہ اطلاع پر یونائیٹڈ ٹریڈرز کے ولیکا چورنگی اے ون گودام پر چھاپہ مار کاروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران گودام میں رکھے گئے اسیٹرک ایسڈ کی آڑ میں اسمگل شدہ مونو سوڈیم گلوٹامیٹ برآمد کیا گیا۔ اسیٹرک ایسڈ کی 800 بوریوں میں 20 ہزار کلوگرام سوڈیم گلوٹامیٹ چھپایا گیا تھا۔ برآمد ہونے والے ممنوعہ سوڈیم گلوٹامیٹ کی مالیت 2 کروڑ 5 لاکھ روپے ہے۔ گودام سے صرف اسیٹرک ایسڈ کی ہی 100 بوریاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مونوسوڈیم گلوٹامیٹ تحویل میں لیکر کسٹمز گودام منتقل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسیٹرک ایسڈ کی
پڑھیں:
کراچی، رواں برس ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 755 ہوگئی
کراچی:شہر قائد میں رواں سال کے دوران مختلف علاقوں میں جان لیوا ٹریفک حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 755 ہوگئی اور 10 ہزار 800 سے زائد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔
چھیپا فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جان لیوا حادثات میں مجموعی طور پر 755 افراد زندگی سے محروم ہوگئے، جس میں 589 مرد، 73 خواتین، 71 بچے اور 22 بچیاں شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر میں ٹریفک حادثات کے دوران مجموعی طور پر 10 ہزار 856 افراد زخمی بھی ہوئے، جس میں 8 ہزار 487 مرد، ایک ہزار 703 خواتیں، 509 بچے اور 157 بچیاں شامل ہیں۔
چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق شہر میں 317 روز میں اب تک ہیوی گاڑیوں سے ہونے والے جان لیوا حادثات میں مجموعی طور پر 227 افراد جاں بحق ہوئے، جس میں سب سے زیادہ 86 جان لیوا حادثات کا ذمہ دار ٹریلر نکلا اور 50 افراد واٹر ٹینکر کی ٹکر، 40 افراد ڈمپر کی ٹکر، 31 افراد بس کی ٹکر اور مزدا کے ٹکر سے 20 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔