مداح کی مشہور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی تعریف، آفریدی کے دلچسپ جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
پاکستان کے سابق کرکٹر اور مشہور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی جس میں ایک نوجوان مداح نے بیرونِ ملک اْن سے ملاقات کے دوران اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔شاہد آفریدی 1996ء میں سری لنکا کے خلاف صرف 37 گیندوں پر ریکارڈ ساز سنچری بنا کر کرکٹ کی دنیا میں چھا گئے تھے، اپنی جارحانہ بیٹنگ اور شاندار لیگ اسپن کے باعث آج بھی کروڑوں مداحوں کے ہیرو ہیں۔ 2010ء میں آسٹریلیا کے خلاف ان کی 6 وکٹوں کے عوض 38 رنز کی کارکردگی بھی ان کے کیریئر کا یادگار لمحہ ہے۔شاہد آفریدی ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں اور 5 بیٹیوں کے والد ہیں، حال ہی میں وہ نانا بننے کی خوشی بھی منا چکے ہیں۔غیر ملکی دورے کے دوران ایک نوجوان مداح جوڑے نے شاہد آفریدی سے ملاقات کی، اسی دوران لڑکی نے اْن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت پیارے اور ہینڈسم، بہت خوبصورت اور انتہائی اسمارٹ ہیں۔جس پر شاہد آفریدی نے مسکراتے ہوئے فوراً جواب دیا کہ بیٹا، آپ یہ بات ایک نانا سے کہہ رہی ہیں۔یہ جواب سن کر موقع پر موجود لوگ بھی ہنس پڑے جبکہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف آراء کا اظہار کیا، ایک صارف نے لکھا کہ لوگ خود کو شرمندہ کیوں کرتے ہیں؟ باپ کی عمر کے بندے سے ایسی باتیں کرنا پاگل پن ہے۔ ایک اور نے کہا کہ آفریدی نے بالکل ویسا جواب دیا جیسا ایک شوہر اور باپ کو دینا چاہیے، لڑکی کو بھی حدود میں رہنا چاہیے تھا۔کچھ صارفین نے لڑکی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک فین مومنٹ تھا، وہ صرف اپنے ہیرو کو دیکھ کر ایکسائیٹڈ ہو گئی تھی، بات کو غلط نہیں لیا جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شاہد ا فریدی سوشل میڈیا
پڑھیں:
اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکا، زخمیوں کی مدد کرتے ہوئے نوجوان کی ویڈیو وائرل
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ کے باہر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی مدد کرنے والے ایک نوجوان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں دھماکے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مدد کرنے والے ایک نوجوان کی بہادری دکھائی گئی ہے۔
اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکہ کے بعد کچہری کنٹین پر کام کرنے والے ویٹر اسد نے بہادری کی مثال بن گیا ، اسد دھماکہ کے وقت کنٹیں پر مصروف تھا دھماکے کی آواز سن کر فوراً سے انٹری گیٹ پر پہنچا جب لوگ سر خود کے باعث باہر بھاگ رہے تھے ویٹر اسد کی جانب سے زخمیوں کو اٹھایا جا رہا تھا… pic.twitter.com/Zpm2xotk76
— Saqib Bashir (@saqibbashir156) November 12, 2025
کہا جا رہا ہے کہ کچہری کی کینٹین میں کام کرنے والے اسد دھماکے کے وقت اپنے کام میں مصروف تھے۔ دھماکے کی آواز سن کر وہ فوراً انٹری گیٹ کی جانب پہنچے اور زخمیوں کو اٹھا کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
اسد نے ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے پہلے اور بعد میں زخمیوں کی اسپتال منتقلی میں فعال کردار ادا کیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی بہادری کو سراہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اسد جیسے نوجوانوں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز دیے جانے چاہئیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد دھماکا اسلام آباد کچہری جوڈیشل کمپلیکس خود کش دھماکا کچہری دھماکا