data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر: آل سندھ وکلاء کنونشن میں ہنگامہ آرائی کے بعد 5 افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔

کنونشن 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کے طور پر سکھر ڈسٹرکٹ بار میں منعقد کیا گیا تھا۔کنونشن میں موجود ایک گروہ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف نعرے بازی شروع کی، جبکہ وکلا ایک دوسرے گروہ نے صدر کے حق میں نعرے لگائے۔

ذرائع کےمطابق صورتحال اس وقت مزید خراب ہوئی، جب سادہ لباس میں ملبوس افراد نے مداخلت کی اور ان کے اور وکلاء کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔

دریں اثنا، احتجاج کرنے والے کچھ وکلاء نے مبینہ طور پر 5 باہر سے آنے والے افراد (سادہ کپڑوں میں ملبوس وکلاء کنونشن میں داخل ہوئے تھے) کو تشدد کا نشانہ بنایا، ایڈووکیٹ کے بی لغاری نے بتایا کہ ان پانچ افراد کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

کنونشن میں ہنگامہ اور بدنظمی پیدا کرنے والے افراد کو مبینہ طور پر پیپلز پارٹی کے کارکنان بتایا جا رہا ہے۔وکلاء کے مطابق ہنگامہ اس وقت شروع ہوا، جب کراچی بار کے جنرل سیکریٹری رحمٰن کورائی نے اپنی تقریر کے دوران وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا نام لیا۔

یہ سنتے ہی مبینہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے وکلا کی قیادت بشمول عامر نواز وڑائچ، قربان علی ملانو، کے بی لغاری، حسیب جمالی اور شفقت رحیم پر حملہ کر دیا۔دیگر وکلاء نے قیادت کو بچانے کی کوشش کی، لیکن سینئر وکلاء معمولی زخمی ہوئے اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: افراد کو ہنگامہ ا

پڑھیں:

راولپنڈی پولیس کی کارروائی، کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے ملزمان گرفتار

راولپنڈی میں گنجمنڈی پولیس کی کارروائی کے دوران کرکٹ میچ پر جوا کرانے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 52 ہزار روپے بھی برآمد کرلیے۔

گنجمنڈی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا۔

زیر حراست افراد کے زیر استعمال کار اور موبائل فون بھی قبضہ پولیس میں لے لیے گئے۔

اس حوالے سے ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: غیر قانونی آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں دھماکے، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی
  •  منعم ظفر آج فرنٹئیر کالونی میں ممبرز کنونشن سے خطاب کرینگے
  • وکلاء کی فلاح و بہبود وحقوق کا تحفظ اولین  ترجیح ہے، ایڈووکیٹ جی ایم لغاری
  • آئینی ترمیم کے خلاف وکلاء کا عدالتی احاطے میں احتجاج
  • حیدرآباد: وکلاء برادری کی جانب سے ڈاکٹرحسنین لطف علی کے قتل کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج کیاجارہاہے
  • سندھ حکومت معزور افراد کیلیے مختص کوٹے پر عملدرآمد کرے، عدالت عظمیٰ
  • راولپنڈی پولیس کی کارروائی، کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے گرفتار
  • راولپنڈی پولیس کی کارروائی، کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے ملزمان گرفتار
  • شہداد پور: پولیس حراست میں ہیڈماسٹرکی ہلاکت کے خلاف احتجاج