data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251115-01-11

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کل پاکستان اجتماع عام کے سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے تحت آج بعد نماز مغرب فرنٹئیرکالونی سیوڑھی بابا روڈ پر منعقدہ ’’بدل دو نظام ممبرز کنونشن‘‘ سے خطاب کریں گے ۔کنونشن سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی محمد اسحاق خان، ڈپٹی سیکرٹری کراچی عبد الرزاق خان ، امیر ضلع ڈاکٹر نور الحق ، قیم ضلع راشد خان ، نائب امرا سید سلطان روم، نذر محمد برکی ، ناظم اجتماع عام نور النویز و دیگر قائدین بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے، ناظم اجتماع عام نے تمام علاقہ جات و حلقہ جات کے ناظمین کو کنونشن میں زیادہ سے زیادہ ممبران کوبروقت شریک کرانے کی ہدایت کی ہے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

27ویں آئینی ترمیم کا مقصد طاقتوروں کو استثنیٰ دلانا ہے، حافظ نعیم

فائل فوٹو۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اگر ستائیسویں آئینی ترمیم عوام کیلئے آتی تو سمجھ آتا لیکن اس کا مقصد طاقتوروں کو استثنیٰ دلانا اور عدلیہ پر اثرانداز ہونا ہے۔ 

کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان کا 1973 کا متفقہ آئین بہتر ہے، لیکن 78 سالوں میں نظام چلانے والے ناکام ہوئے ہیں۔ 

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل جنگ میں نہیں مذاکرات میں ہے، لیکن افغانستان کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہو۔

متعلقہ مضامین