Daily Mumtaz:
2026-07-24@06:43:18 GMT

جامعہ کراچی میں سگ گزیدگی کے واقعات،2 بچےشدید زخمی

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

جامعہ کراچی میں سگ گزیدگی کے واقعات،2 بچےشدید زخمی

کراچی (نیوزڈیسک)جامعہ کراچی کی انتظامیہ کے مطابق آوارہ کتے کے کاٹنے سے بچے کے چہرے اور بچی کے ٹانگ پر گہرے زخم آئے۔ جامعہ کراچی میں آوارہ کتوں نے طلبہ اور اساتذہ کو کاٹنا شروع کردیا ہے، آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 2 بچے زخمی ہوگئے، 1 ماہ کے دوران 4 واقعات ہوچکے ہیں۔

کراچی یونیورسٹی کے اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ کتوں کے خاتمے اور پکڑنے کے لیے مہم چلائی جائے، کے ایم سی کا عملہ تعاون نہیں کر رہا۔

جامعہ کراچی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حسن اوج نے بتایا کہ محمد عمران کی ایک کمسن بچی حورین اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ چیک اپ کے لیے کلینک آئی، اسے صبح 10:15 پر کراچی یونیورسٹی کلینک پارکنگ کے احاطے میں آوارہ کتے نے کاٹا تھا۔

اس واقعے کے 15 منٹ کے اندر ایک اور 5 سال کی عمر کے بچے کو اتنی بے دردی سے کاٹ لیا، اس کا آدھا چہرہ کتے نے چبا لیا تھا۔

ڈاکٹر حسن اوج کے مطابق اس پر فوری توجہ اور فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جامعہ کراچی ا وارہ

پڑھیں:

مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی

ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت