جامعہ کراچی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 2 بچے زخمی، ٹانگ اور چہرے پر زخم آئے، انتظامیہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
جامعہ کراچی کی انتظامیہ کے مطابق آوارہ کتے کے کاٹنے سے بچے کے چہرے اور بچی کے ٹانگ پر گہرے زخم آئے۔ فائل فوٹو
جامعہ کراچی میں آوارہ کتوں نے طلبہ اور اساتذہ کو کاٹنا شروع کردیا ہے، آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 2 بچے زخمی ہوگئے، 1 ماہ کے دوران 4 واقعات ہوچکے ہیں۔
جامعہ کراچی کی انتظامیہ کے مطابق آوارہ کتے کے کاٹنے سے بچے کے چہرے اور بچی کے ٹانگ پر گہرے زخم آئے۔
کراچی یونیورسٹی کے اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ کتوں کے خاتمے اور پکڑنے کے لیے مہم چلائی جائے، کے ایم سی کا عملہ تعاون نہیں کر رہا۔
جامعہ کراچی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حسن اوج نے بتایا کہ محمد عمران کی ایک کمسن بچی حورین اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ چیک اپ کے لیے کلینک آئی، اسے صبح 10:15 پر کراچی یونیورسٹی کلینک پارکنگ کے احاطے میں آوارہ کتے نے کاٹا تھا۔
اس واقعے کے 15 منٹ کے اندر ایک اور 5 سال کی عمر کے بچے کو اتنی بے دردی سے کاٹ لیا، اس کا آدھا چہرہ کتے نے چبا لیا تھا۔
ڈاکٹر حسن اوج کے مطابق اس پر فوری توجہ اور فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جامعہ کراچی کے کاٹنے سے
پڑھیں:
کوئٹہ تا پشاور: جعفر ایکسپریس پانچویں روز بھی معطل
کوئٹہ (نیوزڈیسک) کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کی سروس پانچویں روز بھی معطل ہے۔
ریلوے انتظامیہ کی جانب سے جعفر ایکسپریس سروس 13 نومبر تک معطل کی گئی تھی، کل سے جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے معمول کے مطابق چلے گی۔
دوسری طرف کراچی جانے والی بولان میل سروس بھی معطل ہے، پشاور سے آج جعفر ایکسپریس کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگی۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر معطل کی گئی ہے۔