کراچی، دو مختلف مقامات پر پولیس مقابلے، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے دو الگ الگ مبینہ مقابلوں میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور رقم برآمد کی گئی ہے۔
پہلا واقعہ ابراہیم حیدری میں پیش آیا جہاں ابراہیم حیدری پولیس نے جمعہ پلیہ کے قریب ایک مبینہ ڈاکو کے ساتھ مقابلہ کیا۔
پولیس کے مطابق، ملزم فہید عرف کچرا زخمی حالت میں گرفتار ہوا اور اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم سے ایک پستول، چھینے گئے موبائل فون، 10 ہزار روپے نقد اور دو پرس برآمد کیے گئے۔
دوسرا پولیس مقابلہ قائدآباد کے سواتی محلے کے قریب پیش آیا جہاں قائدآباد پولیس نے ایک ملزم اختر کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اختر کو بھی طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور اس کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور رقم برآمد ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زخمی حالت میں گرفتار پولیس نے
پڑھیں:
کراچی، شہریوں پر رعب جمانے اور ہراساں کرنے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار
کراچی:کھارادر پولیس نے شہریوں پر رعب جمانے اور انہیں ہراساں کرنے والے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی کے مطابق گرفتار جعلی پولیس اہلکار کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے اور ان کے قبضے سے پولیس ٹی شرٹ، پولیس کیپ اور 2 بیگ سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کھارادر کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو ہراساں کر کے پولیس کو بدنام کر رہا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ کھارادر پولیس نے دوران پیٹرولنگ ملزم کو روکا تو اس نے خود کو پولیس کانسٹیبل ظاہر کیا تاہم شک کی بنا پر پولیس اسے تھانے لے گئی اور تفتیش کے دوران وہ جعلی پولیس اہلکار نکلا جس پر اسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم عدنان اس سے قبل بھی مقدمہ الزام نمبر 402/2022 بجرم دفعہ 380 کے تحت اسلام آباد میں بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے تاہم پولیس نے گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔