خاتون مسافر کا 14 تولے سونا اور نقدی چوری کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹرین میں سفر کے دوران خاتون مسافر کا 14 تولے سونا، ایک لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چوری کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
لاہور سے جاری ریلوے پولیس کے ترجمان کے مطابق ریلوے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹرین میں خاتون مسافر کا قیمتی سامان چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 12 تولے سونا اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا، جبکہ ایک لاکھ روپے نقدی اب تک مفقود ہے۔
ترجمان کے مطابق لاہور سے جاری ریلوے پولیس کے ترجمان کے مطابق متاثرہ خاتون چند روز قبل کراچی سے فیصل آباد جانے والی ٹرین میں سفر کر رہی تھیں۔ دورانِ سفر خانپور اور شہداد پور کے درمیان ملزم نے خاتون کے پرس سے 14 تولے سونا، ایک لاکھ روپے نقد اور موبائل فون چرالیا۔
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خانپور ریلوے اسٹیشن پر مقدمہ درج کیا اور جدید ٹریکنگ کے ذریعے ملزم کو محراب پور، سندھ سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق، ملزم پیشہ ور اور عادی مجرم ہے، جس کے خلاف مختلف شہروں میں متعدد مقدمات پہلے سے درج ہیں۔
ریلوے پولیس نے برآمد شدہ سامان متاثرہ خاتون کے حوالے کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ چوری کی باقی رقم بھی برآمد کی جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ترجمان کے مطابق ریلوے پولیس تولے سونا پولیس نے
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔