بولان میل اور جعفر ایکسپریس کی خدمات پانچویں روز معطل
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
پاکستان ریلویز نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لیے تمام ٹرین سروسز کو معطل کر رکھا ہے، جس کے باعث کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کی سروس پانچویں روز بھی بند رہی۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ سروس 13 نومبر تک بحال نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق کراچی جانے والی بولان میل بھی مکمل طور پر معطل ہے اور مسافروں کو متبادل ذرائع سے سفر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ریلوے کے ایک سینیئر افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ آپریشنل سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور صورتحال بہتر ہونے پر سروس بحال کی جائے گی، مسافروں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے، کیونکہ ٹرین سروس کی معطلی سے ہزاروں افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر موجود مسافروں نے شکایت کی کہ ٹکٹ منسوخی کے باوجود ریفنڈ کا عمل سست ہے اور متبادل ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ تازہ ترین اطلاعات کے لیے ریلوے انکوائری یا متعلقہ اسٹیشن سے رابطہ کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کردیا
ویب ڈیسک: لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ قراقرم 42-ڈاون کراچی کیلئے سہ پہر 3 بجے کے بجائے 2 گھنٹے 15 منٹ تاخیر سے شام 5 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔
اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار
اسی طرح پاک بزنس ایکسپریس 34-ڈاون سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ کی بجائے 2 گھنٹے 30 منٹ تاخیر سے 7 بجے لاہور سے روانہ ہوگی۔
کراچی ایکسپریس 16-ڈاون کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت شام 6 بجے لاہور سے روانہ ہوگی جبکہ شاہ حسین ایکسپریس 44-ڈاؤن کے مسافروں کو آج گرین لائن 6-ڈاؤن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
گرین لائن 6-ڈاؤن کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت رات 8 بجکر 40 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔ شاہ حسین ایکسپریس 44-ڈاون کے مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ گرین لائن 6-ڈاؤن کی روانگی سے ایک گھنٹہ قبل تشریف لائیں تاکہ انہیں باآسانی ایڈجسٹ کیا جا سکے۔
شہرمیں ڈینگی بخار کے 34 نئے مریض رپورٹ
تاہم کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق رواں دواں ہیں۔
مزید رہنمائی اور اپڈیٹ کیلئے ریلوے انکوائری نمبر 117-042 اور 99070011-042 پر رابطہ کریں۔
Ansa Awais Content Writer