جعفر ایکسپریس اور بولان میل پانچویں روز بھی معطل، وجہ بھی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان ریلویز نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لیے تمام ٹرین سروسز کو معطل کر رکھا ہے، جس کے باعث کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کی سروس پانچویں روز بھی بند رہی۔
ریلوے حکام کے مطابق یہ سروس 13 نومبر تک بحال نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق کراچی جانے والی بولان میل بھی مکمل طور پر معطل ہے اور مسافروں کو متبادل ذرائع سے سفر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
ریلوے کے ایک سینیئر افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ آپریشنل سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور صورتحال بہتر ہونے پر سروس بحال کی جائے گی، مسافروں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے، کیونکہ ٹرین سروس کی معطلی سے ہزاروں افراد متاثر ہو رہے ہیں۔
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر موجود مسافروں نے شکایت کی کہ ٹکٹ منسوخی کے باوجود ریفنڈ کا عمل سست ہے اور متبادل ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا و اساتذہ کیساتھ نشست، قومی صورتحال پر تبادلہ خیال
ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ تازہ ترین اطلاعات کے لیے ریلوے انکوائری یا متعلقہ اسٹیشن سے رابطہ کریں۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم کا وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اجلاس آج کسی بھی وقت ہونے کا امکان ہے، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا معاملہ زیر غور آئے گا، اور سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
حکومت کی جانب سے کابینہ ارکان کو اجلاس کے لیے دستیابی یقینی بنانے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔