شیرشاہ ہیوی ٹرالر بےقابو ہو کر برج کی حفاظتی دیوار توڑتا ہوا برج سے لٹک گیا ہے

تفصیلات کے مطابق شیرشاہ میں پراچہ برج پرہیوی ٹرالر ڈرائیور سے بےقابو ہونے کے بعد فٹ پاتھ اور برج کی حفاظتی دیوار توڑتا ہوا برج سے لٹک گیا ہے۔حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ شیرشاہ پراچہ برج پرہیوی ٹرالرڈرائیورسے بےقابوہونےکے بعد فٹ پاتھ اوربرج کی حفاظتی دیوارتوڑتا ہوا برج سےلٹک گیا جس کے باعث پراچہ برج پر ٹریفک کی روانی متاثرہو گئی۔حادثے میں کسی قسم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ہیوی ٹرالرشیرشاہ پراچہ برج سے بلدیہ کی جانب جا رہا تھا۔اسی دوران ٹرک کے خوفناک حادثے کا شکارہوکر برج سے لٹگ گیا۔ ،حادثے کے فوری بعد ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی اورٹریفک کو رواں دواں کیا جا رہا ہے۔پراچہ برج کے نیچے والی ٹریفک کوسنگل ٹریک پرچلایا جا رہا ہے جبکہ ہیوی ٹرالرکو ہٹانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پراچہ برج برج کی

پڑھیں:

سمیع خان فلم کی شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئے

اداکار سمیع خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران آگ سے جھلسنے سے بال بال بچ گئے تھے۔

اپنی دلکش شخصیت کی وجہ سے مداحوں میں مقبول اداکار سمیع خان نے ایک پروگرام کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران اس وقت جلنے سے بچے جب انہیں آگ کے پاس جسم پر تیل لگا کر ایک بغیر شرٹ پہنے سین ریکارڈ کروانا تھا۔ 

سمیع خان کے مطابق ’جب میں جسم پر تیل لگا کر آگ کے پاس پوز دینے پہنچا تو آگ کی تپش اتنی محسوس ہوئی جیسے جل جاؤں گا اس لئے میں فوری آگ سے دور ہوگیا‘۔ 

اداکار نے بتایا کہ جب مجھ سے دور ہٹنے کی وجہ پوچھی گئی تو میں نے بتایا کہ آگ کی تپش ناقابل برداشت ہے۔ سمیع کا کہنا تھا کہ انہوں نے بعد میں آگ سے بچنے کا توڑ بھی پیش کیا گیا تاہم پھر بھی وہ مشکل سے 5 سیکنڈ کا ہی سین ریکارڈ کروا سکے۔ 

 

 

متعلقہ مضامین

  • یمن : خوف ناک ٹریفک حادثے میں 30 مسافر جاں بحق
  •  دلہن کی اپنی شادی میں ہیوی بائیک پر انوکھی انٹری،مہمان حیران
  • سجل علی اور احد رضا کا ڈراما ’دھوپ کی دیوار‘ اب یوٹیوب پر
  • سمیع خان فلم کی شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئے
  • کراچی: ٹریفک حادثے میں شیر خوار بچی جاں بحق
  • احد رضا اور سجل علی کا ڈراما ’دھوپ کی دیوار‘ یوٹیوب پر ریلیز، مداحوں میں خوشی کی لہر
  • احد رضا میر، سجل علی کی ویب سیریز ’دھوپ کی دیوار‘ یوٹیوب پر ریلیز
  • ڈیوڈ رش کا نیا کارنامہ، منہ سے دیوار پر ٹیبل ٹینس بال مار کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
  • محرابپور،ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق،ساتھی زخمی