شیر شاہ میں یوی ٹرالر بےقابو ہوکر برج کی دیوار توڑ کر لٹک گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
شیرشاہ ہیوی ٹرالر بےقابو ہو کر برج کی حفاظتی دیوار توڑتا ہوا برج سے لٹک گیا ہے
تفصیلات کے مطابق شیرشاہ میں پراچہ برج پرہیوی ٹرالر ڈرائیور سے بےقابو ہونے کے بعد فٹ پاتھ اور برج کی حفاظتی دیوار توڑتا ہوا برج سے لٹک گیا ہے۔
حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ شیرشاہ پراچہ برج پرہیوی ٹرالرڈرائیورسے بےقابوہونےکے بعد فٹ پاتھ اوربرج کی حفاظتی دیوارتوڑتا ہوا برج سےلٹک گیا جس کے باعث پراچہ برج پر ٹریفک کی روانی متاثرہو گئی۔
حادثے میں کسی قسم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ہیوی ٹرالرشیرشاہ پراچہ برج سے بلدیہ کی جانب جا رہا تھا۔
اسی دوران ٹرک کے خوفناک حادثے کا شکارہوکر برج سے لٹگ گیا۔ ،حادثے کے فوری بعد ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی اورٹریفک کو رواں دواں کیا جا رہا ہے۔
پراچہ برج کے نیچے والی ٹریفک کوسنگل ٹریک پرچلایا جا رہا ہے جبکہ ہیوی ٹرالرکو ہٹانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول میں رہنمائی ملے گی ، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کریگا۔
یونٹ کا مقصد ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرز ڈرائیونگ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔