data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ۔ جہاں وہ آذربائیجان کے یومِ فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ یہ دورہ آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کی دعوت پر ہو رہا ہے، اور اس دوران دونوں رہنماو ¿ں کے درمیان اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف باکو میں یومِ فتح کی سرکاری تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو اہم ہدایات دی ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو نہ صرف ملکی معاملات کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے بلکہ انہیں پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ رابطے میں رہ کر 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر پیش رفت کو یقینی بنانے کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کے اختتام پر آئینی ترمیم کے مسودے کے بارے میں حکومتی جواب کا انتظار کیا جائے گا۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی رضامندی کے بعد کابینہ سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری حاصل کی جا سکتی ہے، جس کے بعد اسے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو کابینہ اجلاس کی صدارت کرنے کا بھی اختیار دیا جا سکتا ہے، کیوں کہ رولز آف بزنس 1973ءکے تحت وزیراعظم کسی بھی کابینہ رکن کو اجلاس کی صدارت کا اختیار دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر وزیراعظم مناسب سمجھیں تو وہ آن لائن بھی کابینہ اجلاس کی صدارت کر سکتے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر آئینی ترمیم کے مسودے کی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے بھی منظوری لی جا سکتی ہے۔ حکومت آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پیپلز پارٹی کے جواب کا انتظار کر رہی ہے۔ اس دوران، سینیٹ کا اجلاس کل ہفتہ کو بھی بلایا گیا ہے تاکہ ترمیم کو پیش کرنے کی تیاری کی جا سکے۔ اگر پیپلز پارٹی کی قیادت ترمیم کی حمایت کرتی ہے، تو آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے کابینہ سے سرکولیشن کا عمل مکمل کیا جائے گا اور اسے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے آذربائیجان کے دورے کے دوران اسحاق ڈار کو اہم ملکی معاملات پر نظر رکھنے اور کابینہ کے امور میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت کی۔ ان ہدایات کے ذریعے حکومت آئینی ترمیم کے عمل میں جلد پیش رفت کی امید کر رہی ہے۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف پیپلز پارٹی کی آئینی ترمیم کے آذربائیجان کے اسحاق ڈار کو کیا جائے گا ترمیم کی

پڑھیں:

پنجاب حکومت اور پیپلزپارٹی میں پاور شیئرنگ کے معاملات طے پا گئے

حسن علی:پنجاب حکومت اور پیپلزپارٹی میں پاور شیئرنگ کے معاملات طے پا گئے، ن لیگ کی صوبائی قیادت نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کردیئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ن لیگ نے30ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کے انتخابی حلقوں میں ترقیاتی فنڈز کی حامی بھرلی، پنجاب حکومت کےمحکمہ قانون میں لاء آفیسرز کی بھرتیوں میں بھی پیپلز پارٹی کو شیئردیا جائیگا۔

ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹیوں میں پی پی کے ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو شامل کیا جائے گا ۔ 

   واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ
  • پنجاب حکومت اور پیپلزپارٹی میں پاور شیئرنگ کے معاملات طے پا گئے
  • 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار
  • پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار
  • ستائیسویں آئینی ترمیم،وزیراعظم سے پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کے وفود کی ملاقاتیں
  • وفاقی کابینہ سے27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل منظور ہونے کا امکان، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا
  • ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری،وزیراعظم اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقات
  • 27ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کیلئے حکومتی اتحاد کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا
  • 27ویں ترمیم، وزیراعظم نے سپیکر کو اہم ٹاسک دیدیا، وزراء، ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے منسوخ