—فائل فوٹو

پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے طلب کیے جانے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، کابینہ کا اجلاس 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے بلایا گیا تھا جس میں آئینی ترمیم کے مسودے پر بریفنگ دی جانی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادیوں کا 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر تاحال اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔

27 ویں ترمیم کے مسودے کی منظوری سے متعلق ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

ذرائع کے مطابق اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق سمیت دیگر اتحادیوں نے گرین سگنل دے دیا ہے تاہم پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اندرونی طور پر مشاورت کے بعد مسودے میں ترامیم کر کے حکومت کو آگاہ کرے گی، مسودے پر حکومت اور اتحادیوں کے اتفاق رائے کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس کا فیصلہ ہوگا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر پیپلز پارٹی

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت

فائل فوٹو 

صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت  کی گئی۔

اجلاس سے پہلے پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی کے حصے پر پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے، ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

شازیہ مری نے کہا کہ ایسی کسی تجویز کی حمایت نہیں کر سکتے جس سے صوبوں کے اختیارات واپس لیے جائیں، اگر آئینی ترمیم میں ایسی کوئی چیز ہے جس سے نظام میں بہتری آسکتی ہے تو حمایت کریں گے۔

علاوہ ازیں  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں  اسحاق ڈار نے 27ویں آئینی ترمیم پر مشارت کی۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی تجاویز مسترد کردیں، حکومت کے پاس کیا راستہ بچا ہے؟
  • پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار
  • 27 ویں ترمیم کے مسودے کی منظوری سے متعلق ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
  • وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری متوقع
  • پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت
  • حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل وفاقی کابینہ سے پاس کرانے کا فیصلہ، اجلاس طلب
  • 27ویں آئینی ترمیم؛ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا
  • 27ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کیلئے حکومتی اتحاد کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا
  • پی ٹی آئی کا 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف مزاحمت کا فیصلہ