وزيرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کو بانی کی رہائی کے علاوہ کسی چیز کی فکر نہیں: ایمل ولی
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
ایمل ولی خان—فائل فوٹو
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزيرِ اعلیٰ کو بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے علاوہ کسی چیز کی فکر نہیں۔
انہوں نے خیبر پختونخوا کی گورننس پر دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ کے پی پچھلے 12 سال سے کمپرومائزڈ صورتِ حال سے گزر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے ایمل ولی کے بطور سینیٹر انتخاب کیخلاف درخواست مستردایمل ولی کا کہنا ہے کہ صوبے ميں دہشت گردی، بے امنی اور طالبائزیشن ہے، مگر صوبے کے وزيرِ اعلیٰ کو بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے علاوہ کسی چیز کی فکر نہیں، صوبے میں حکومت نظر ہی نہیں آ رہی۔
ان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ عشقِ قوم والے ہوتے ہیں، ان کو اپنی زمین اور قوم سے عشق ہوتا ہے، کچھ ہوتے ہیں عشقِ ریاست والے جن کو ریاست اور ریاستی اداروں سے عشق ہوتا ہے۔
سینیٹر ایمل ولی خان نے یہ بھی کہا ہے کہ اب ایک نئی نسل آ گئی ہے، ان کو بانیٔ پی ٹی آئی سے عشق ہے، ان کو نہ قوم کی پرواہ ہے، نہ ملک کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔