چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،سیکٹرز ڈیولپمنٹ پر بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،سیکٹرز ڈیولپمنٹ پر بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعہ کے روز سیکٹرز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن سمیت انجینئرنگ، انوائرمنٹ، پلاننگ اور اسٹیٹ ونگز کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو متعلقہ افسران نے سیکٹرز ڈویلپمنٹ میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں سیکٹر ڈویلپمنٹ کے ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لانے اور ترقیاتی کاموں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسی طرح اجلاس میں پرانے سیکٹرز کی اپ گریڈیشن کیلئے ایک علیحدہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا مقصد پرانے سیکٹرز کی بحالی اور بہتری کیلئے ایک جامع پلان تیار کرنا ہے۔ جسمیں انفراسٹرکچر کی بحالی کے ساتھ ہارٹیکلچر و لینڈ سکیپنگ اور جدید سہولیات کی فراہمی شامل ہونگی۔اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کو متعلقہ افسران نے سیکٹر C-14 میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیکٹر C-14 میں روڈ انفراسٹرکچر ورک پر (TST) کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اسی طرح سیکٹر C-14 کی سروس روڈ پر ہارٹیکلچر اور انٹرنل الیکٹریفکیشن کا کام بھی جاری ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے سیکٹر C-14 میں باقی ماندہ کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ سیکٹر C-14 میں سٹریٹ لائٹس، ڈرینج و سیوریج، واٹر سپلائی سمیت ہارٹیکلچر کے کاموں کو مزید تیز کیا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے مزید ہدایت کی کہ سیکٹر C-14 میں بجلی کی فراہمی کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اجلاس میں متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو سیکٹر C-15 میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیکٹر C-15 میں روڈ انفراسٹرکچر پر ارتھ ورک کا کام جاری ہے۔ جبکہ سیکٹر C-15 کی تقریبا 17 سڑکوں پر سب بیس ورک مکمل کرلیا گیا ہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ باقی ماندہ کاموں کی تکمیل کیلئے ورک ایوارڈ کردیا گیا ہے اور روڈ انفراسٹرکچر کا کام اگلے سال کے مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا۔متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو سیکٹر E-12 میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ سیکٹر E-12 کے ذیلی سیکٹر 2 اور 3 میں ترقیاتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ سیکٹر E-12 کے ذیلی سیکٹر 4 کے ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینڈزنگ کا عمل جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو سیکٹر I-12 میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیکٹر I-12 میں TST کا کام رواں ماہ مکمل کرلیا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سیکٹر I-12 میں روڈ انفراسٹرکچر کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سیکٹرز میں مستقل بنیادوں پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب سمیت پانی اور سیوریج کے نظام کو یقینی بنایا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے سیکٹرز ڈویلپمنٹ کی جلد تکمیل کیلئے سیکٹرز ڈیولپمنٹ سے متعلقہ افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے نئے سیکٹرز میں ڈویلپڈ پلاٹس کا قبضہ جلد دینے کی ہدایت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے مزید کہا کہ اسلام آباد شہر میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کیساتھ ساتھ شہریوں کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے سیکٹر ڈویلپمنٹ بھی ہماری اولین ترجیحات میںشامل ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پولیس گردی کے واقعے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ کمیٹی قائم کشمیریوں کیخلاف پروپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں: حکومت اسلام آباد میں بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے انتظامات مکمل 40 سے زائد ممالک کے پارلیمانی رہنما شرکت کریں گے اقوام متحدہ نے شامی صدر احمد الشرع پر عائد پابندیاں ختم کر دیں کرپشن اور ناقص تفتیش پر ایف آئی اے کے 10 اہلکار برخاست،2کی تنزلی غزہ کے لیے امریکی امن قرارداد، بین الاقوامی فوج کے اختیارات پر اختلاف کا خدشہ افغان طالبان سے مذاکرات جاری، سوشل میڈیا کے کسی بیان پر دھیان نہ دیں: دفتر خارجہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سی ڈی اے
پڑھیں:
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251106-08-27