وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری متوقع
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وفاقی کابینہ سے ستائیسویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری آج متوقع ہے، جس کے لیے وزیرِاعظم شہباز شریف نے کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان کو ترمیمی مسودے پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، جس کے بعد کابینہ سے اس کی منظوری لی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ آج ہی سینیٹ کے اجلاس میں بھی پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترمیم سے متعلق اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ ایم کیو ایم کے بلدیاتی مسودے کی تجاویز کو 27ویں آئینی ترمیم میں شامل کیا جائے گا، جس پر ایم کیو ایم نے ترمیم کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ انتخابات کے بعد بننے والی مقامی حکومتوں کو مالی، انتظامی اور سیاسی اختیارات دیے جائیں، ان کی مدت چار سال مقرر کی جائے اور آئندہ انتخابات نگران سیٹ اپ کے تحت کرائے جائیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم
پڑھیں:
پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار
پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے طلب کیے جانے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، کابینہ کا اجلاس 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے بلایا گیا تھا جس میں آئینی ترمیم کے مسودے پر بریفنگ دی جانی تھی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومتی اتحادیوں کا 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر تاحال اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے جب کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر اتحادیوں نے گرین سگنل دے دیا ہے تاہم پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اپنی پارٹی سے مشاورت کے بعد مسودے میں ترامیم کرکے حکومت کو آگاہ کرے گی، مسودے پر حکومت اور اتحادیوں کےاتفاق رائے کےبعد وفاقی کابینہ کے اجلاس کا فیصلہ ہوگا۔