27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا مشن، حکومت کو 237 ارکان کی حمایت حاصل
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
27 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کا مشن جاری ہے۔قومی اسمبلی کا ایوان 336 اراکین پر مشتمل ہے، 10 نشستیں خالی ہونے کے سبب ایوان میں اراکین کی تعداد 326 ہے، آئینی ترمیم کیلئے 224 اراکین کی حمایت درکار ہے، حکومتی اتحاد کو پیپلزپارٹی سمیت اس وقت 237 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ن لیگ 125 اراکین کے ساتھ حکومتی اتحاد میں شامل سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پیپلزپارٹی کے 74 اراکین ہیں،ایم کیو ایم کے 22، ق لیگ کے 5 اور آئی پی پی کے 4 اراکین ہیں،مسلم لیگ ضیا،بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے ایک ایک رکن کے علاوہ 4 آزاد اراکین کی حمایت بھی حاصل ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کی تعداد 89 ہے، اپوزیشن بنچوں پر 75 آزاد اراکین ہیں، جے یو آئی ف کے 10 اراکین ہیں، سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت المسلمین، بی این پی مینگل اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کا ایک ایک رکن بھی اپوزیشن بنچوں پر موجود ہے۔سینیٹ میں ترمیم کی منظوری کیلئے 96 میں سے 64 ووٹ درکار ہیں، حکومتی اتحاد کے پاس 65 ووٹ ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اراکین ہیں اراکین کی کی حمایت ترمیم کی
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کیلئے حکومتی اتحاد کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا
—فائل فوٹوستائیسویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے لیے حکومتی اتحاد کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا۔ وزیراعظم پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
پیپلز پارٹی کے اہم رہنما سی ای سی اجلاس سے پہلے وزیراعظم سے خصوصی ملاقات کریں گے، پیپلز پارٹی کے رہنما اسلام آباد سے 11 بجے کراچی جانے والی پرواز میں نہیں گئے۔
وزیراعظم ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے ارکان کو اپنےخصوصی طیارے میں کراچی بھجوائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم قیادت کی آج ملاقات متوقع ہے۔
پیپلز پارٹی کے ارکان آج شام کراچی میں ہونے والے سی ای سی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم کی قیادت کے درمیان آج دوپہر 12 بجے اسلام آباد میں ملاقات ہوگی، جس میں 27ویں آئینی ترمیم پر گفتگو ہوگی۔
ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم کی قیادت کے درمیان ملاقات آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی، ایم کیو ایم کے وفد میں چیئرمین خالد مقبول، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، امین الحق، جاوید حنیف و دیگر شامل ہوں گے، ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 27ویں ترمیم کے حوالے سے ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیں گے، ملاقات میں ترمیم کی مختلف شقوں پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔