معروف بھارتی فلم ساز انوراگ کشیپ نے آخرکار اس سوال پر خاموشی توڑ دی کہ بالی ووڈ کا اصل بادشاہ کون ہے؟ شاہ رخ خان، سلمان خان یا عامر خان؟

ایک انٹرویو میں گینگز آف واسے پور کے ڈائریکٹر نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

انوراگ کشیپ نے کہا کہ شاہ رخ خان سب سے زیادہ مقبول ہیں، پھر سلمان اور اس کے بعد عامر جبکہ عامر خان سب سے محنتی اور سمجھ دار ہیں۔

انہوں نے تینوں خانز کے منفرد انداز اور خوبیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر ایک نے اپنی محنت اور شناخت سے بالی ووڈ میں ایک منفرد مقام بنایا ہے۔

انوراگ کشیپ کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر فوری طور پر توجہ حاصل کر لی، جہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے اتفاق کیا کہ شاہ رخ خان آج بھی عالمی سطح پر سب سے زیادہ مقبول بھارتی اسٹار ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انوراگ کشیپ نے اب تک تینوں خانز میں سے کسی کے ساتھ بطور ہدایت کار کوئی فلم نہیں بنائی، ان کی فلم سازی کا انداز ہمیشہ غیر روایتی اور جرات مندانہ رہا ہے، جو مرکزی دھارے کی فلموں سے مختلف تصور کیا جاتا ہے۔

البتہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ زویا اختر کی فلم لک بائی چانس میں ایک مختصر کردار میں نظر آ چکے ہیں۔

انوراگ کے بھائی ابھینو کشیپ نے سلمان خان کے ساتھ 2010 کی سپرہٹ فلم دبنگ ڈائریکٹ کی تھی، لیکن فلم کی غیر معمولی کامیابی کے بعد دونوں بھائیوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے تھے جو آج تک برقرار ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انوراگ کشیپ نے شاہ رخ خان

پڑھیں:

دریائے راوی میں بلوکی بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ

سٹی 42: پنجاب بھر میں دریاؤں،بیراجوں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون مانیٹرنگ جاری ہے ۔ محکمہ آبپاشی نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری مشینری پہنچا دی۔
تمام بیراجز،نہروں،بند،ڈرین اور رود کوہیوں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے ۔ دریائے راوی میں بلوکی بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ۔ 
تین روز میں دریائے راوی میں پانی کابہاؤ35000کیوسک تک رہا۔تربیلا اور منگلا ڈیم میں آبی ذخائر کی سطح 1520فٹ تک ریکارڈ کی گئی۔
ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں حائل رکاوٹوں کو ہٹانے کا عمل جاری ہے ۔

آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے

متعلقہ مضامین