27 ویں ترمیم پر مشاورت کیلئے سینیٹر فیصل واوڈا کی فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
27 ویں ترمیم میں مشاورت کے لیے سینیٹر فیصل واوڈا مولانا فضل الرحمان سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 27ویں ترمیم کیلئے سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے، سینیٹر فیصل واوڈا سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے اس حوالے سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
ملاقات میں جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آصف زرداری شطرنج کے بڑے کھلاڑی،27ویں ترمیم باآسانی پاس ہوجائیگی، فیصل وائوڈا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سینئر سیاسی رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری شطرنج کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیں، 27ویں ترمیم آسانی سے پاس ہوجائے گی۔
ممتازنیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بلاول بھٹو نے 27ویں ترمیم سے متعلق بیان دے کر اچھا اقدام کیا ہے، پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق 27 ویں ترمیم پر چھوٹی موٹی بحث بھی کروالیں گے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی اور بقا کے لیے 27ویں ترمیم کی ضرورت پڑگئی ہے، پاکستان کی کامیابی کے لیے 28ویں ترمیم کی بھی ضرورت پڑی تو وہ بھی آجائے گی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ 18ویں ترمیم پوری فارغ نہیں ہو رہی اس میں کچھ ترمیم کی جا رہی ہے، میرے خیال میں سیکیورٹی کے معاملات کو بھی وفاق کو دیکھنا چاہیے، پورے ملک میں ایجوکیشن کا ایک نظام ہونا چاہیے۔ میں صبر، خبر اور نظر رکھتا ہوں۔