Express News:
2025-10-31@03:23:47 GMT

نیٹ پریکٹس کے دوران زخمی ہونے والے نوجوان کرکٹر چل بسے

اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT

ابھرتے ہوئے 17 سالہ نوجوان کرکٹر نیٹ پریکٹس کے دوران گردن پر گیند لگنے سے ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ نوجوان بلے باز بین آسٹن کو نیٹ پریکٹس کے دوران گردن پر گیند لگی۔

رپورٹ کے مطابق بین منگل کو میلبورن میں ٹی 20 میچ سے قبل پریکٹس کررہے تھے اور انہوں نے بیٹنگ کے وقت ہیلمٹ لگا رکھا تھا۔

اسی دوران فاسٹ بولر کی گیند اُن کی گردن پر لگی اور وہ پچ کر ہی گر پڑے اور پھر انہیں فوری طور پر بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دو روز زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔

بین آسٹن کی ناگہانی موت پر آسٹریلوی کرکٹ بورڈ، ساتھی کھلاڑیوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ والد کا کہنا تھا کہ اُن کے لیے بیٹے کی موت کا یقین کرنا مشکل ہے اور انہیں یہ تسلیم کرنے میں سالوں لگ جائیں گے۔

 


 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کوئٹہ؛ خاتون ٹیچر کے قتل کا مرکزی ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کوئٹہ پولیس کے سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ (SCIW) نے خاتون ٹیچر مریم شاہوانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اویس ولد موسیٰ محمد حسنی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق اویس 17 سالہ مریم شاہوانی کے قتل کیس میں مطلوب تھا۔ مریم شاہوانی کو 16 اکتوبر کو منوجان روڈ پر گھر کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ مقدمہ تھانہ صدر میں درج ہونے کے بعد مزید تفتیش کے لیے کیس SCIW کو منتقل کیا گیا۔
ایس ایس پی عمران قریشی کی ہدایت پر تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے جدید تفتیشی طریقے، ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی۔ ابتدائی کارروائی میں ملزم محمد جہانزیب ولد محمد حنیف کو گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ مرکزی مفرور ملزم اویس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے تھے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ رات کلی برات میں اویس کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ چھاپے کے دوران ملزم اور اس کے ساتھی نے پولیس پر فائرنگ کی، جس میں اویس اپنے ساتھی کی گولی سے زخمی ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ زخمی اویس کو گرفتار کر کے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ عوامی حلقوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا اور کہا کہ اگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اسی عزم اور عتیق سے کام جاری رکھیں تو شہر میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں نوجوان جاں بحق، 2 زخمی
  • آسٹریلیا میں کم عمر کرکٹر نیٹس پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
  • نوجوان کرکٹر نیٹس میں بیٹنگ کے دوران سر پر گیند لگنے سے ہلاک
  • ٹریننگ کے دوران گردن پر گیند لگنے سے نوجوان کرکٹر کی موت
  • سپریم کورٹ نے ماہرنگ بلوچ نظر بندی کیس پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا
  • رواں برس 1131 پولیس مقابلے ؛ 15 پولیس اہلکار شہید 108 زخمی ؛484 ملزم ہلاک
  • کوئٹہ؛ خاتون ٹیچر کے قتل کا مرکزی ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: ریسٹورنٹ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں زخمی نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا
  • ترکیہ میں 6.1 کی شدت کا زلزلہ، 3 عمارتیں منہدم، متعدد افراد زخمی