آسٹریلیا میں کم عمر کرکٹر کی نیٹس میں بیٹنگ کے دوران سر پر گیند لگنے سے موت واقع ہوگئی۔

یہ افسوسناک واقعہ آسٹریلوی شہر میلبرن میں پیش آیا جہاں بین آسٹن نامی 17 سالہ کرکٹر نیٹس میں پریکٹس کررہا تھا کہ ایک زوردار گیند سر اور گردن کے درمیانی حصے پر لگی جس کے بعد وہ زمین پر گرگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور بین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کچھ دیر وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد اس کی موت واقع ہوگئی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے بین آسٹن کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Vale Ben Austin.



Cricket Australia is devastated at the passing of 17-year-old Melbourne cricketer Ben Austin following an accident while batting in the nets on Tuesday night. pic.twitter.com/zBifuqrrRG

— Cricket Australia (@CricketAus) October 30, 2025

واضح رہے کہ یہ سر پر گیند لگنے سے ہلاکت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل 2014 میں آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر فل ہیوز ڈومیسٹک میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔

فل ہیوز کی ہلاکت نے کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچادیا تھا اور کھلاڑیوں کی مزید حفاظت کے لیے بیشتر نئے اقدامات اٹھائے گئے تھے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سر پر گیند لگنے سے

پڑھیں:

آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سڈنی کے بونڈی بیچ پر  پیش آیا جہاں 2 مسلح افراد نے شہریوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 10 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک فائرنگ کرنے والا بھی شامل بھی جبکہ دوسرے حملہ آور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ فائرنگ کاواقعہ یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران پیش آیا جبکہ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور  مقامی آبادی کو بونڈی بیچ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

آسٹریلوی حکام نے بتایا کہ اتوار کو سڈنی کے بونڈی بیچ پر یہودیوں کی چھٹیوں کی تقریب کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے دس افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے کہا کہ 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں کم از کم دو مسلح افراد  میں سے ایک بھی شامل ہے۔

نیو ساؤتھ ویلز کی ایمبولینس کے ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد ایک درجن کے قریب لوگوں کو مقامی اسپتالوں میں لے جایا گیا۔

آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانی نے واقعے کو ’صدمہ اور تکلیف دہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ہنگامی ردعمل دینے والے رضا کار جائے وقوقع موجود ؤ ہیں اور لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوامیں سیکورٹی فورسز کی 2کارروائیاں،13 دہشت گرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی  کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
  • آسٹریلیا میں سڈنی کے ساحل پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر یہودی تہوار کے دوران فائرنگ، 10 افراد ہلاک
  • براؤن یونیورسٹی میں امتحانات کے دوران فائرنگ، 2 ہلاک 8 زخمی، کیمپس لاک ڈاؤن
  • سوریا کمار یادو کی فارم میں کمی کیوں آئی؟ سابق بھارتی کرکٹر کا تجزیہ
  • بھارت؛ قیمتی طوطے کو پکڑنے کی کوشش میں مالک کرنٹ لگنے سے ہلاک
  • بھارت: کرپشن کے الزام میں چار کرکٹر معطل، ایف آئی آر درج
  • ڈی کاک کی جارحانہ بیٹنگ سے ارشدیپ گھبراگئے، وائیڈ گیندوں کی لائن لگادی