آسٹریلیا میں سڈنی کے ساحل پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
آسٹریلیا میں سڈنی کے ساحل پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 12افراد ہلاک، متعدد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز
سڈنی (سب نیوز)آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سڈنی کے بونڈی بیچ پر پیش آیا جہاں 2 مسلح افراد نے شہریوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 12 افراد ہلاک اور 29زخمی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک فائرنگ کرنے والا بھی شامل بھی جبکہ دوسرے حملہ آور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ فائرنگ کاواقعہ یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران پیش آیا جبکہ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مقامی آبادی کو بونڈی بیچ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔آسٹریلوی حکام نے بتایا کہ اتوار کو سڈنی کے بونڈی بیچ پر یہودیوں کی چھٹیوں کی تقریب کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے دس افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے۔نیو ساتھ ویلز پولیس نے کہا کہ 2افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں کم از کم دو مسلح افراد میں سے ایک بھی شامل ہے۔رپورٹس کے مطابق ایک مشتبہ سمیت کم از کم 12 لوگوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے جب کہ ایک مشتبہ شخص کی شناخت نوید اکرم کے نام سے ہونے کا دعوی کیا جا رہا ہے۔نیو ساتھ ویلز کی ایمبولینس کے ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد ایک درجن کے قریب لوگوں کو مقامی اسپتالوں میں لے جایا گیا۔آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانی نے واقعے کو صدمہ اور تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہنگامی ردعمل دینے والے رضا کار جائے وقوقع موجود ہیں اور لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراس بار ڈی چوک سے آزادی لیکر یا کفن میں واپس آئیں گے، وزیراعلی خیبر پختونخوا اس بار ڈی چوک سے آزادی لیکر یا کفن میں واپس آئیں گے، وزیراعلی خیبر پختونخوا بگرام ایئربیس پر فوجی ساز و سامان کی تیاری کا طالبان رجیم کا پروپیگنڈا بے نقاب پی ٹی آئی رہنما قاضی انور ایڈووکیٹ پارٹی سے مستعفی ہوگئے اب فیض حمید سے فیض یاب ہونے والوں کااحتساب ہوگا،سینئر سیاستدان محمود مولوی شوکاز نوٹس پر پی ٹی آئی عہدیداروں نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو پیش کر دیے افغانستان پر علاقائی ممالک کا اجلاس، پاکستان کو لاحق دہشتگردی خطرات کا تدارک ناگزیر قرارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مسلح افراد سڈنی کے
پڑھیں:
ایران کی جانب سے سڈنی حملے کی مذمت
عبرانی ذرائع کے مطابق تاحال آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں یہودی تہوار حنوکا کی تقریب پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 100 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جموہریہ ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے پرتشدد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ تسنیم نیوز کے خارجہ امور گروپ کے مطابق ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ذاتی صفحے پر جاری ایک پیغام میں سڈنی میں ہونے والے پرتشدد حملے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ہم آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والے پرتشدد حملے کی مذمت کرتے ہیں، انسانوں کا قتل اور دہشت گردی جہاں کہیں بھی انجام دی جائے، ناقابلِ قبول اور قابلِ مذمت ہے۔ عبرانی ذرائع کے مطابق تاحال آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں یہودی تہوار حنوکا کی تقریب پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 100 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔