data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سڈنی:آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحلی علاقے بونڈی بیچ پر فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہو گئے،  یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو مسلح افراد نے ساحل پر موجود شہریوں پر اچانک فائرنگ شروع کر دی۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک حملہ آور بھی شامل ہے جبکہ دوسرے مشتبہ حملہ آور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، واقعے کے فوراً بعد پولیس اور ہنگامی امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ یہودیوں کے ایک مذہبی تہوار کی تقریب کے دوران ہوئی، جس کے باعث ساحل پر بڑی تعداد میں شہری موجود تھے، واقعے کے بعد پولیس نے مقامی آبادی کو بونڈی بیچ کے قریب جانے سے روک دیا اور سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دو افراد میں سے ایک موقع پر ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرے کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) نے بھی تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کم از کم ایک مسلح شخص شامل ہے۔

نیو ساؤتھ ویلز ایمبولینس سروس کے ترجمان کے مطابق فائرنگ کے بعد ایک درجن کے قریب زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانی نے واقعے کو  انتہائی صدمہ اور تکلیف دہ  قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہنگامی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور زخمیوں کی جانیں بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی بھی کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر علاقے میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر میں اہلکار کی اندھا دھند فائرنگ، 2 اہلکار ہلاک، تیسرے کی حالت نازک
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا