کراچی کے علاقے ناظم آباد میں قادری ہاؤس پر ایس آئی یو پولیس کی کارروائی کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہفتے کی رات ناظم آباد میں واقع قادری ہاؤس پر چھاپہ بھتہ خوری اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مارا گیا۔ کارروائی کے دوران 12 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے ساتھ گولیوں کے میگزین بھی برآمد کیے گئے۔

ایس آئی یو کے مطابق یہ کارروائی جمشید کوارٹرز میں بھتہ خوری اور فائرنگ کے مقدمات میں گرفتار ملزم ریحان کی نشاندہی پر کی گئی۔ چھاپے کے دوران جواد قادری عرف خواجہ، شاہزیب ملا سمیت کئی افراد کو گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب سنی تحریک کے ترجمان نے بتایا کہ ثروت اعجاز قادری کو بھی کچھ وقت کے لیے حراست میں لیا گیا تھا، تاہم بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو عمران خان کے مطابق گرفتار ملزمان مذہبی جماعت کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے بھتہ وصولی میں ملوث تھے، اور ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی:

ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سکھر زون نے ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ملزم غلام محمد کو شہداد کوٹ سے گرفتار کیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھا جس کے قبضے سے 2 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق اہم شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا، جس پر اسے گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزید تفتیش کے دوران ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ناظم آباد میں سیاسی جماعت کے سربراہ کے گھر پر چھاپا،17 افراد زیر حراست
  • رضویہ تھانے کی حدود میں بڑا آپریشن، 9 ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد
  • کراچی میں قادری ہاؤس پر چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث ملزمان گرفتار
  • قادری ہاؤس پر چھاپہ، بھتہ خور گروپ کیخلاف کارروائی کی گئی: ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن
  • ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا
  • کراچی: قادری ہاؤس پر چھاپہ، بھتہ خوری کے الزام میں کئی افراد زیرِ حراست
  • کراچی میں مذہبی و سیاسی جماعت کے سربراہ کے گھر پر چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث ملزمان گرفتار
  • ثروت اعجاز قادری کے گھر چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث کئی ملزم گرفتار
  • کراچی: ثروت اعجاز قادری کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ