کراچی: ناظم آباد میں سیاسی جماعت کے سربراہ کے گھر پر چھاپا،17 افراد زیر حراست
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
ایس آئی یو پولیس نے ناظم آباد میں سیاسی جماعت کے سربراہ کے گھر میں چھاپہ مار کر 17 افراد کو حراست میں لے لیا۔
گرفتار 8 افراد کا کرمنل ریکارڈ ملا ہے، گرفتارملزمان میں جوادعرف واجہ قادری، ملا شاہ زیب شامل ہیں، پہلے سے گرفتارملزم ریحان الدین اورجوادعرف واجہ قادری، ملا شاہ زیب انتہائی مطلوب ملزمان وصی اللہ لاکھو اورعبدالصمد کاٹھیاوڑی کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔
گرفتار ملزمان شعیب،طاہرعامر شوہرہیں، زخمی حالت میں گرفتار ملزم ریحان الدین چارسال تک بھتہ کے کیس میں جیل میں رہا اورملزم آزاد امیدوار کی حیثیت میں عام انتخابات میں حصہ بھی لے چکا ہے۔
ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ ڈاکٹر عمران خان نے اپنے دفتر سی آئی اے سینٹرمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتے کو ایس آئی یو پولیس نے 2 روز قبل پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار بھتہ خور ملزم ریحان الدین کی نشاندہی پر رضویہ تھانے کی حدود میں سیاسی جماعت کے سربراہ کے گھر قادری ہاؤس پر چھاپا مار کر17 افراد کو حراست میں لیا۔
چھاپے کے دوران 9 ہتھیار جن میں 3 رائفل، ایس ایم جیز اور پستول شامل ہیں برآمد کی گئیں۔
انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں گرفتار 8 افراد کا کرمنل ریکارڈ ملا ہےجن میں بھتہ خوری میں ملوث 2 مرکزی ملزمان جوادعرف واجہ قادری، ملا شاہ زیب شامل ہیں ان کے علاوہ بھتہ خوری کے دوران فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان شعیب،طاہرعامراوردیگر3 سہولت کار شامل ہیں۔
ایس ایس پی کے مطابق بھتہ خوری غیرقانونی اسلحہ کے جرم میں ملوث 9 ملزمان کے خلاف 10 مقدمات درج کیئے گئے ہیں جبکہ دیگر افراد کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ پرتال کی جا رہی ہے،
ایس ایس پی نے بتایا کہ شہر میں بھتے کا بڑا نیٹ ورک چلانے میں انتہائی مطلوب ملزمان وصی اللہ لاکھو اورعبدالصمد کاٹھیاوڑی ملوث ہیں ،جو ملک سے باہر چھپے ہوئے ہیں۔
اس گروہ کا کراچی میں نیٹ ورک چلانے میں تین ملزمان جواد عرف وجہ قادری ، ریحان الدین اور ملا شاہ زیب کا مرکزی کردارہےگرفتارتینوں ملزمان پولیس کوبھتہ خوری کے متعدد مقامات میں ملوث ہیں۔
زخمی حالت میں گرفتارملزم ریحان الدین ایک ماہ قبل جمشید کوارٹر تھانے کی حدود کارشوروم پر فائرنگ اوربھتے کے مقدمے میں ملوث ہے۔
گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش میں گروہ کے دیگر سربراہان، کارندے اور ان کے بھتہ خوری کے واقعات میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اس نیٹ ورک کی اطلاعات پہلے سے موجود تھی ،ایس آئی یو پولیس نے انٹیلی جنس معلومات اور تکنیکی شواہد کی روشنی میں کارروائی کی، ایسی جگہ سے ملزمان گرفتار ہوئے اس لیے معاملہ حساس ہوگیا ہے ۔
ابتدائی طور پر سنی تحریک کے رہنماؤں کا کوئی کردار نہیں تھا، جو لوگ دوران تفتیش سامنے آئے انہیں گرفتار کیا گیا، سیاسی جماعت کے لوگ مجرمان کو پناہ دیے میں دانستہ ملوث پائے گئے تو انکے خلاف کارروائی ہوگی۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم ریحان الدین چار سال تک بھتہ کیس میں جیل میں رہا اور ملزم ریحان الدین آزاد امیدوار کی حیثیت میں عام انتخابات میں حصہ بھی لے چکا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ شہر میں پانچ سے چھ گروہ میں سے یہ گروہ ذیادہ متحرک تھا اس گروہ کی گرفتاری کے بعد بھتہ خوری میں کمی آئے گی۔
انھوں نے بتایا کہ رواں سال اب تک بھتہ خوری کے 169 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 65 واقعات بھتہ خوری کے تھے جبکہ دیگرواقعات ذاتی معاملات کے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زخمی حالت میں گرفتار ملزم ریحان الدین سیاسی جماعت کے بھتہ خوری کے گرفتار ملزم ملا شاہ زیب نے بتایا کہ میں ملوث شامل ہیں نیٹ ورک
پڑھیں:
کراچی، ایس آئی یو کی دو الگ الگ مقامات پر کارروائیاں، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شپر قائد میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے شہر میں دو الگ الگ مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھتہ خور گروہ کے خلاف مؤثر کارروائی کی، جس کے دوران پولیس اور بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ترجمان ایس آئی یو کے مطابق دونوں واقعات میں دو بھتہ خوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پہلا مقابلہ تھانہ کلا کوٹ کے علاقے میں ہوا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایس آئی یو نے ملزم عبداللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔
ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسرا واقعہ تھانہ بریگیڈ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیس اور بھتہ خوروں کے درمیان دوبارہ مقابلہ ہوا۔
کارروائی کے دوران ملزم عرفان عرف ایلفی زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کے قبضے سے ایک لاکھ روپے نقدی اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ایک اور بھتہ خور موقع سے ایس آئی یو اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
دونوں زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔