شمالی وزیرستان: مدرسے میں دھماکا، 2 بچے شہید، 8 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے گاؤں عیسوڑی میں واقع مدرسے میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 بچے شہید اور 8 زخمی ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد سے بچوں کے کھیلنے کے دوران ہوا۔
خوارج نے سیکیورٹی فورسز کا راستہ روکنے کے لیے بارودی سرنگیں بچھائی تھیں۔
خیبر پختون خوا میں 114 مربع کلو میٹر علاقے میں بارودی مواد اور بارودی سرنگوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔
پاک فوج نے 82 مربع کلو میٹر علاقہ بارودی مواد سے کلیئر کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں باقی ماندہ علاقے کی ڈی مائننگ پر تیزی سے کام جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ اور اتحاد امت فورم کے رہنما علامہ سید جواد نقوی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت و تسلیت، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ علامہ سید جواد نقوی نے علامہ سید ساجد علی نقوی کیساتھ 13 جون کو مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔