کراچی میں قادری ہاؤس پر چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں قادری ہاؤس پر چھاپے کے دوران بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس پی ایس آئی یو عمران احمد خان کے مطابق ناظم آباد میں بھتہ خور گروپ وصی اللہ لاکھو اور عبدالصمد کاٹھیار واڑی کے خلاف گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران 3 بھتہ خور اور تین شوٹرز سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں سے 8 ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ ملا ہے۔عمران خان کے مطابق ملزمان جمشید روڈ پر کار شوروم پر بھتہ کے لیے فائرنگ میں بھی ملوث ہیں، پہلے سے گرفتار ملزم ریحان الدین کی نشاندہی پر ناظم آباد میں کارروائی کی گئی، انٹیلی جنس معلومات اور تکنیکی شواہد کی روشنی میں کارروائی کی گئی۔ایس ایس پی کے مطابق ملزم ریحان الدین 4 سال تک بھتہ کیس میں جیل میں رہا ہے، ملزم ریحان خان نے ایک الیکشن میں بھی حصہ لیا۔ایس ایس پی ایس آئی یو عمران خان کے مطابق ثروت اعجاز قادری کے گھر پر چھاپے میں ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ملزمان ایسی جگہ سے گرفتار ہوئے اس لیے معاملہ حساس ہوگیا، کل ہونے والی واردات میں کسی دوسرے گروہ کا نام سامنے آرہا ہے، سنی تحریک کے رہنماؤں کا اس میں کوئی کردار نہیں تھا۔انہوں نے بتایا کہ جو لوگ دوران تفتیش سامنے آئے انہیں گرفتار کیا گیا، 17ملزمان حراست میں ہیں، تمام سے تفتیش کی جا رہی ہے، اگر کوئی کسی ملزم کو پناہ دینے میں دانستہ ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کراچی: نان کسٹم پیڈ موبائل اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
فائل فوٹوکراچی میں رینجرز نے بلدیہ رئیس گوٹھ میں کارروائی کر کے نان کسٹم پیڈ موبائل اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران مزدا ٹرک سے 750 اسمارٹ فونز اور 61 ٹیبلیٹس برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں
رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان اسمگل شدہ موبائل فونز خفیہ خانوں میں چھپا کر بلوچستان سے لیکر آرہے تھے۔
ترجمان کے مطابق برآمد شدہ موبائل فونز کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔