مجھے بلاکر نواز شریف کے بیان کی مذمت کرنے کا کہا گیا، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مجھے بلا کر کہا گیا کہ نواز شریف کے بیان کی مذمت کرو۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی پر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، یہ بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کا جوائنٹ وینچر تھا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو بانی پی ٹی اکیلے یہ سب کچھ نہیں کرسکتے تھے، مجھے بلا کر کہا گیا کہ نواز شریف کے بیان کی مذمت کرو۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ میں نے جواب دیا کہ نواز شریف میرا لیڈر ہے، میں کیسے مذمت کروں؟
اُن کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ اگر آپ نواز شریف کے بیان کی مذمت کر دیں گے تو آپ کے نیب کیسز ختم ہوجائیں گے، میں نے کہا مجھے یہ قابل قبول نہیں۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ یہ معاملہ ایک طرف اور بھی جانا چاہیے، وہ عدلیہ جس نے نواز شریف سے اپیل کا حق بھی چھین لیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نواز شریف کے بیان کی مذمت کہا گیا نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، نواز شریف نے اہم اجلاس طلب کر لیا
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر سے متعلق قائم سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج لاہور میں منعقد ہو رہا ہے، جس کے لیے صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی قیادت میں وفد لاہور پہنچ گیا ہے۔ اجلاس آئندہ انتخابات کی حکمت عملی اور پارٹی پالیسیوں کے اہم فیصلوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: الیکشن سے قبل سیاسی پنچھیوں کی اڑان، اہم رہنما کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کی میاں محمد نواز شریف سے ملاقات وزیراعلیٰ ہاؤس لاہور میں ہوگی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمان سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہیں۔ سیاسی کمیٹی میں 2 وفاقی وزرا، 7 ن لیگ آزاد کشمیر عہدیداران اور دیگر مرکزی شخصیات شامل ہیں۔
وفاقی وزرا رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجنیئر امیر مقام سیاسی کمیٹی کی سربراہی کر رہے ہیں، جبکہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، چوہدری طارق فاروق، مشتاق منہاس، ڈاکٹر نجیب نقی، بیرسٹر افتخار گیلانی اور عبدالرحمان آرائیں بھی وفد کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے مکمل تعاون کے عزم کا اظہار
اجلاس میں آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات کی حکمت عملی، سیاسی صورتحال اور پارٹی میں شامل ہونے والی اہم شخصیات کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کمیٹی کو الیکشن کے لیے اہم ٹاسک بھی دیں گے، جبکہ بڑے فیصلوں کا بھی امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں