فیض حمید کے بعد ان ججوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے جنہوں نے نواز شریف سے اپیل کا حق چھینا، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیض حمید کے بعد ان ججوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے جنہوں نے نواز شریف سے اپیل کا حق چھینا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج تو بہت سے ججوں کے ضمیر جاگ رہے ہیں، لیکن جب نواز شریف کو نااہل کرنے کے بعد ایک ٹربیونل بنایا گیا، اور پھر اس پر ایک جج چوکیدار مقرر کردیا گیا، تب ججوں کے ضمیر کہاں تھے۔
وزیر دفاع نے کہاکہ 9 مئی عمران خان اور فیض حمید کا جوائنٹ وینچر تھا جب فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، عمران خان اکیلے یہ سب نہیں کر سکتے تھے۔
انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے جب جنرل باجوہ اور جنرل فیض کے خلاف بات کی تو مجھے بلا کر کہا گیا کہ اس بیان کی مذمت کرو، آپ کے نیب کیسز ختم ہو جائیں گے، مگر میں نے انکار کردیا۔
خواجہ آصف نے کہاکہ میں نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہاکہ نواز شریف میرا لیڈر ہے، میں ایسا نہیں کر سکتا۔
واضح رہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو فوجی عدالت نے 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے، جبکہ کچھ دیگر الزامات میں ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
فیض حمید کے خلاف فوجی عدالت سے فیصلہ آنے کے بعد یہ خیال کیا جارہا ہے اب بانی پی ٹی آئی عمران خان کا بھی فوجی عدالت میں ٹرائل ہو سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افغانستان پی ٹی آئی جنرل باجوہ خواجہ آصف دہشتگردی عمران خان وزیر دفاع وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان پی ٹی ا ئی جنرل باجوہ خواجہ ا صف دہشتگردی وزیر دفاع وی نیوز خواجہ ا صف نواز شریف فیض حمید نے کہاکہ کے بعد
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز