مفاہمت کے راستے پر چلیں ورنہ ندامت کے سوا کچھ نہیں ملے گا، عمران اسماعیل کا پی ٹی آئی کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی کو مزاحمت کے بجائے مفاہمت کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ نے اپنے رویے پر نظر ثانی نہ کی تو ندامت کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
کراچی میں سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو سزا کے بعد پی ٹی آئی سمیت جو سہولت کار تھے ہوشیار ہو جائیں، ان کا بھی احتساب ہوگا۔
مزید پڑھیں: فیض حمید سے ’فیض یاب‘ ہونے والوں کے لیے اچھی خبر نہیں، محمود مولوی نے تہلکہ مچا دیا
انہوں نے فیض حمید کی سزا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج نے انتہائی طاقتور شخص کو احتساب کے عمل سے گزارا۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں ملکی ترقی کے لیے آپس کے جھگڑوں اور اختلاف کو ایک جگہ رکھ کر ساتھ چلنا پڑےگا۔
عمران اسماعیل نے کہاکہ پی ٹی آئی ہمیشہ پیپلز پارٹی سے بات نہ کرنے کا کہتی ہے، اس وقت تحریک انصاف کی جیل سے باہر موجود قیادت نااہل ہے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ مزاحمت نہیں مفاہمت کی بات کرے، ورنہ صرف ندامت ہی ہوگی۔
عمران اسماعیل نے کہاکہ پاکستان کے پاسپورٹ کی عزت بڑھی ہے، ہمیں مل کر ملک کو پیروں پر کھڑا کرنا ہے، اس وقت پاکستان کو جو عالمی سطح پر پیذیرائی مل رہی ہے پہلے نہیں ملی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کا دنیا میں ہاتھ بھاری ہے، جبکہ بھارت گرا ہوا ہے اور سہمی ہوئی بلی کی طرح گھوم رہا ہے۔
قبل ازیں گفتگو کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے کہاکہ فیض حمید سے ’فیض یاب‘ ہونے والوں کے لیے اچھی خبر نہیں۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے فیض حمید سے بھرپور فائدے اٹھائے، اور اس شخص کی وجہ سے اداروں کو نقصان پہنچا، لیکن اب سب کا احتساب ہوگا۔
محمود مولوی نے کہاکہ کسی کو بھی ملک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
مزید پڑھیں: جنرل فیض حمید کو سزا، کیا عمران خان بھی لپیٹ میں آ سکتے ہیں؟
انہوں نے کہاکہ ملک میں نئے انتظامی یونٹس کی بات ہو رہی ہے لیکن کچھ لوگ اس کی مخالفت کررہے ہیں جو درست نہیں، کیوں کہ پنجاب میں تو پیپلز پارٹی خود نئے صوبے کے لیے قرارداد لائی تھی۔
محمود مولوی نے کہاکہ ملک کی آبادی میں اضافہ ہو چکا ہے، اس لیے نئے انتظامی یونٹس بنانا ناگزیر ہے، سندھ میں دو یا تین انتظامی یونٹس بنتے ہیں تو اس میں کوئی قباحت نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پی ٹی آئی عمران اسماعیل عمران خان محمود مولوی مشورہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی عمران اسماعیل محمود مولوی وی نیوز انہوں نے کہاکہ محمود مولوی نے عمران اسماعیل پی ٹی ا ئی فیض حمید کے لیے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی جیل سے باہر موجود قیادت نااہل ہے:عمران اسماعیل
اسلام آباد: سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل سے باہر موجود قیادت نااہل ہے۔ جو نہ سیاسی ہے اور نہ ان کو سیاست آتی ہے۔سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کی بات ہوتے ہمیشہ سنا تاہم اب دیکھ بھی لیا۔ آپس کے اختلافات پس پشت ڈال کر آگے بڑھنا ہو گا۔ فیض حمید کے احتساب پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اور جو احتساب ہوا وہ انتہائی سنجیدگی کے ساتھ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جیل سے باہر موجود قیادت نااہل ہے۔ اور پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت نہ سیاسی ہے اور نہ ہی ان کو سیاست آتی ہے۔ پی ٹی آئی ایک مشکل سیاسی صورتحال سے گزر رہی ہے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ بیرون ملک بیٹھے پی ٹی آئی کے لوگوں کو صرف ڈالر سے پیار ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ٹیبل پر بیٹھ کر بات کرنی چاہیئے۔ اور ہمیں سب سے بات کرنی پڑے گی اور اپنا رویہ تبدیل کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا۔ اور سیاسی پارٹیوں کو ورکرز کو عزت دینی ہو گی۔ پی ٹی آئی انتشار کے بجائے خدمت کی سیاست پر توجہ دے۔ سابق گورنر سندھ نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد دنیا میں پاکستان کو عزت ملی۔ احتساب کا عمل اب رکنے والا نہیں۔ اور فیض حمید سے فائدہ حاصل کرنے والوں کا بھی احتساب ہو گا۔